سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جموں وکشمیر کے ایل جی جناب منوج سنہا نے کہا کہ یوٹی اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی وجہ سے ملک کی اعلیٰ ترین ریاستوں/ یوٹی میں سے ایک بن سکتا ہے
Posted On:
11 NOV 2022 7:45PM by PIB Delhi
جموں وکشمیر جو اس وقت اسٹارٹ اپس کے اعتبار سے ملک کے اعلیٰ ترین مرکزی انتظام والے علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ یوٹی اس میدان میں ملک کی اعلیٰ ترین ریاستوں / یوٹی میں سے ایک بننے کے تمام امکانات رکھتی ہے۔ یہ بات جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ جنرل جناب منوج سنہا نے آج اختتام پزیر ہونے والے تین روزہ کشمیر ایکسپو کے الوداعی سیشن سے خطاب کے دوران کہی۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اختراع کا ایکو سسٹم مستحکم ہوا ہے اور اسٹارٹ اپس کے میدان میں ہندوستان عالمی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو ہر مرحلے پر مدد دیئے جانے کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا۔
انھوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان خود اپنی آمدنی پیدا کررہے ہیں اور اسٹارٹ اپس کے فروغ کی وجہ سے روزگار حاصل کررہے ہیں، اور یہ دنیا کا حال اور مستقبل ہیں۔
ایکسپو کا اہتمام سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے حکومت ہند نے کیا تھا اور اس میں نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن ۔ انڈیا نے اشتراک کیا تھا۔ تین روزہ ایگزیبیشن میں جموں وکشمیر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا پچاس اختراع کاروں نے شرکت کی۔اور اپنی مصنوعات اور خدمات کو عوام کے سامنے پیش کیا۔
حکومت ہند کے بایو ٹیکنالوجی محکمے میں سکریٹری ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے نے کہا کہ کشمیر کو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے اور ایک دن یہ اسٹارٹ اپس کی جنّت بن سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بایو مینوفیکچرنگ ریاست میں اسٹارٹ اپ تحریک کا اہم حصہ بن سکتا ہے۔
سکریٹری سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی ) اور سینئر مشنز ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے کہا کہ زیادہ تر ممالک ترقیاتی سطح پر مناسب اختراعی رجحان اختیار کرتے ہیں لیکن ہندوستان اس لحاظ سے استثنائی حیثیت رکھتا ہے کہ اس نے اختراع پر مبنی ترقی کی راہ اختیار کی ہے۔
جموں وکشمیر نے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے میں سکریٹری جناب سوربھ بھگت نے ریاست کی جانب سے اسٹارٹ اپس اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
تین روزہ پروگرام میں ، جو کہ وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹارٹ اپ ایکسپو ہے۔ بڑی تعداد میں وائس چانسلرز ، تعلیمی میدان کے لوگوں ، صنعت کاروں ، سرکاری افسران م سائنسدانوں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام سے مرکزی انتظام والے علاقے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو متنوع اسٹارٹ اپ کلچر کے فروغ کے لئے حوصلہ افزائی ہوئی۔
****
U.No:12446
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1875440)
Visitor Counter : 106