وزارت خزانہ
مالی سال 2023-2022 کے لیے براہ راست ٹیکس وصولیابیاں 10.11.2022 تک
Posted On:
11 NOV 2022 7:35PM by PIB Delhi
دس نومبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں مستحکم فروغ جاری ہے۔ 10 نومبر 2022 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 10.54 لاکھ کروڑروپے ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مجموعی وصولی سے 30.69 فیصد زیادہ ہے۔ براہ راست ٹیکس کی وصولی، رقم کی خالص واپسی، 8.71 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے خالص وصولیابی سے 25.71 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023-2022 یہ وصولیابی براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینوں کا 61.31 فی صد ہے۔
جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی مجموعی آمدنی کے لحاظ سے ترقی کی شرح کا تعلق ہےتو سی آئی ٹی کی شرح نمو 22.03 فی صد ہے جبکہ پی آئی ٹی (بشمول ایس ٹی ٹی) کی شرح 40.64 فی صد ہے۔ ریفنڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد سی آئی ٹی وصولیابیوں میں خالص نمو 24.51 فی صد ریی اور پی آئی ٹی وصولیابیوں میں یہ شرح 28.06 فی صد (صرف پی آئی ٹی) 27 فی صد (پی آئی ٹی بشمول ایسٹی ٹی)۔
یکم اپریل 2022 سے 10 نومبر 2022 کے دوران 1.83 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران جاری کردہ ریفنڈز کی رقم سے 61.07 فیصد زیادہ ہیں۔
*****
U.No:12447
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1875427)
Visitor Counter : 154