سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک میں پہلے کثیر ماڈل لاجسٹکس پارک کے لیے ایوارڈ جاری کیا
Posted On:
11 NOV 2022 2:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اور اکتوبر 2021 میں شروع کیے گئے ‘‘پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی)’’ کے تحت جو سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) سمیت 16 مرکزی وزارتوں کو ایک ساتھ لاتا ہے اور جس کا مقصد ملک بھر میں کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی اور آخری میل تک کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) 35 کثیر ماڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پی) تیار کر رہا ہے، جن میں سے 15 ایم ایم ایل پی کو اگلے تین سالوں میں ترجیح دی گئی ہے۔ مزید برآں صنعت کو مزید موثر اور لچکدار بنانے کے لیے 2022 میں نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کیا گیا تھا جو ان دو اہم شعبوں یعنی لاجسٹکس ایکو سسٹم میں مختلف ایجنسیوں کے درمیان موثر انضمام اور ہموار کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی اور ان کو خوش اسلوبی سے اپنانے کے عمل پر مرکوز ہے۔
ملک بھر میں جدید ترین کثیر ماڈل انفراسٹرکچر کی تعمیر کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اس قومی ماسٹر پلان کے تحت اہم پیش رفت کی ہے اورمیپیڈو میں184.27 ایکڑ میں تیار کی جارہی پہلی کثیر ماڈل لاجسٹکس پارک (ایم ایم ایل پی) ہے جو میسرز ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو دیا گیا ہے۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 26 مئی 2022 کو رکھاتھا۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے ذریعے کثیر ماڈل لاجسٹکس پارک سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ میں ایسے بڑے پیمانے پر جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی کی بنیاد بھی رکھتے ہیں جس کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت دونوں ایک ساتھ ملکر ایک سرکاری ایس پی وی تشکیل دی ہے جس میں نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ، ریل وکاس نگم لمیٹڈ، چنئی پورٹ اتھارٹی اور تمل ناڈو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو شامل کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تخمینہ لاگت 1424 کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے تعمیر اور رکھ رکھاؤ کی مدت 45 سال ہے۔ ایس پی وی کے تحت 104 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ 5.4 کلومیٹر کا 4 لین نیشنل ہائی وے کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا اور 217 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 10.5 کلومیٹر لمبا ایم ایم ایل پی تک کا نیا ریل راستہ بنایا جائیگا۔
اس ایم ایم ایل پی کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا جس میں 783 کروڑ روپے کی تخمینہ شدہ ڈویلپر سرمایہ کاری کی جائے گی فیز 1 کی ترقی کا ہدف 2 سال کے اندر یعنی 2025 تک ہے جس سے تجارتی کارروائیاں شروع ہوں گی۔ چنئی میں ایم ایم ایل پی جو اسٹریٹجک طور پر چنئی پورٹ سے 52 کلومیٹر، اینور پورٹ سے 80 کلومیٹر، کٹوپلی ہوائی اڈے سے 87 کلومیٹر پر واقع ہے، جنوبی علاقے میں لاجسٹکس کا ایک فوکل پوائنٹ ہوگا۔ یہ 45 سال کی مدت میں 7.17 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کارگو کو پورا کرنے کا تخمینہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12432)
(Release ID: 1875385)
Visitor Counter : 89