کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب گوئل نے اسٹارٹ اپس کی ترقی کی ستائش کی، کہا کہ یوپی میں 7000 سے زیادہ جبکہ وارانسی میں 236 ہیں
اسٹارٹ اپس عام آدمی کے مسائل کا حل فراہم کرتے ہیں اور ان کی زندگی کو آسان بناتے ہیں – جناب گوئل
وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے سستے اور مؤثر سرمایہ کاری حل دریافت کریں
وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپس میں مصروف نوجوانوں سے بات چیت کی، ٹیکنالوجی کو مسلسل اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا
Posted On:
11 NOV 2022 6:38PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج وارانسی میں اسٹارٹ اپس میں مصروف نوجوانوں سے بات چیت کی اور ان سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو مسلسل اپ گریڈ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اٹل انکیوبیشن سنٹر، بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی میں اسٹارٹ اپ انڈیا پلان کے تحت نوجوانوں سے بات چیت کی۔ اپنی بات چیت کے دوران، انہوں نے اسٹارٹ اپس پر خیالات کا تبادلہ کیا اور ان کے ساتھ اسٹارٹ اپس کی کامیابی کی بہت سی کہانیاں مشترک کیں۔
پروگرام کے دوران، مرکزی وزیر نے چند سال پہلے وارانسی کے اپنے پہلے دورے کو یاد کیا، جب انہیں اسٹارٹ اپس پر نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا تھا۔ انھوں نے آج وارانسی میں اسٹارٹ اپس آئیڈیاز کو شکل اختیار کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ وارانسی سے 236 سے زیادہ اسٹارٹ اپس رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور پوری ریاست اتر پردیش سے 7000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کی تعداد کو سراہتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس عام لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے سستے اور مؤثر حل تلاش کریں۔
مرکزی وزیر نے نوجوانوں کے ساتھ ملک کے اندر ایل ای ڈی بلب کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اُجالا ایپ کی کامیابی کے بارے میں بات جیت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے حصول کے لیے کام کی مسلسل نگرانی اور جواب دہی بہت ضروری ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.12442
(Release ID: 1875349)
Visitor Counter : 142