وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی فضائی کمان کے  کمان داروں کی کانفرنس

Posted On: 11 NOV 2022 5:17PM by PIB Delhi

مغربی فضائی کمان کے  کمان داروں کی کانفرنس 10 اور 11 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال مغربی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایئر مارشل سری کمار پربھاکرن نے کیا اور انہیں رسمی گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔

اپنے خطاب میں چیف آف دی ایئر اسٹاف نے آپریشن کی تیاری کو برقرار رکھنے، اثاثوں کو قابلِ خدمت اور فیزیکل اور معلومات کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس کی ڈھانچہ بندی، خود انحصاری اور انہیں دیسی بنانے کے عمل ذریعے ہندستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا مستقبل کے لئے تیار رہنے کی کلید ہے۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف نے موجود تمام کمان داروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام پلیٹ فارموں، ہتھیاروں کے نظام اور اثاثوں کی سرگرم تیاری کو ہر وقت یقینی بنائیں۔

کانفرنس کے دوران مسٹر اشوک کے کانتھا نے جو 2016 تک عوامی جمہوریہ چین میں ہندوستانی سفیر تھے، روس-یوکرین جاری جنگ، چین-روس کے تعلقات اور ہندوستان اور دنیا کے لئے مضمرات کے بارے میں اپنا حکمت سے بھر پور تجزیہ پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر وجے کمار سرسوت نے جو سابق ایس اے برائے آر ایم، ڈی جی ڈی آر ڈی او اور سکریٹری رہنے کے بعد سر دست نیتی آیوگ کے رکن ہیں، اپنی بات رکھی۔ انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

****

U.No:12437

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1875270) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi