محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیبر بیورو میں خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کامیابی سے چلائی گئی


1094 مربع فٹ رقبہ کو خالی کیا گیا اور 3.26 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 NOV 2022 5:39PM by PIB Delhi

لیبر بیورو اور اس کے علاقائی دفاتر نے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی سوچھتا مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ اس خصوصی مہم کے دوران مکمل کیے گئے اہم کاموں میں زیر التواء معاملوں  کو نمٹانا، الگ الگ کرنے  کے لیے پرانے ریکارڈ کی نشاندہی (ریکارڈ کا انتظام) اور صفائی مہم پر خصوصی توجہ دی گئی۔

خصوصی سوچھتا مہم 2.0 (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022) کے تحت پرانے کباڑ   جیسی  اشیاء کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ تقریباً 1094 مربع فٹ رقبہ کو کباڑ اور کچرے سے  خالی  کیا گیا اور کباڑ  کو ٹھکانے لگانے سے 3,26,000 روپے کی آمدنی ہوئی۔ خصوصی مہم 2.0 کے دوران، لیبر بیورو نے کل 2943 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 2828 فزیکل فائلوں/ریکارڈز کی شناخت   نمٹانے  کے لیے کی گئی  ہے۔ لیبر بیورو اور اس کے فیلڈ دفاتر کی جانب سے خصوصی مہم کے دوران صفائی کی نو مہمات  چلائی گئی ہیں۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران  لی گئیں تصاویر (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Z17.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N9N2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036QYR.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049CH9.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W1WI.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061KLH.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OTI1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008XK6V.jpg

 

*************

 

 

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.12421


(ریلیز آئی ڈی: 1875153) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada