نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی  پی وی سندھو نے فٹ انڈیا  اسکول ویک میسکٹ  طوفان اور طوفانی  کا آغاز کیا


فٹ انڈیا اسکول ویک  کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 15نومبر 2022سے

Posted On: 10 NOV 2022 9:15PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • فٹ نیس  کی عادتیں  بہت چھوٹی عمر سے ڈالنی چاہئے:پی وی سندھو
  • فٹ انڈیا  اسکول ویک کے چوتھے ایڈیشن   کا آغاز 15نومبر2022 سے  ہوگا
  • ایک ماہ تک   ملک بھر کے مختلف اسکولوں  میں  4سے 6 دن   تک فٹ نیس اور کھیل کود  میں مختلف  فارمس میں تقریبات  منائیں جائیں گی۔

’’فٹ انڈیا اسکول ویک  پہل بہت اہم ہے  کیونکہ فٹ نیس  کی عادتیں بہت کم عمری سے ہی پیدا کی جانی  چاہئے۔مجھے  ایسا لگتا ہے کہ تمام  اسکولوں کو  ملک گیر سطح پر  اس پہل  میں حصہ لینا چاہئے اور فٹ اور صحت مند زندگی  گزارنےکےلئے طلبہ   کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔میں طوفان اور طوفانی  میسکٹس کا آغاز کرنے کےلئے بے حد پرجوش ہوں ،جو اس تقریب کو مزید دلچسپ بنادیں گے۔‘‘

اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی کھلاڑی پی وی سندھو نےیہ بات آج سال 2022 کےلئے    فٹ انڈیا   مہم  کے تحت فٹ انڈیا اسکول ویک پہل  کے لئے طوفان اور طوفانی میسکٹ  کے آغاز کے دوران کہی۔

فٹ انڈیا مہم کا آغاز وزیراعظم  نریندر مودی  نے سال 2019 میں کیا تھا ،اس کے سالانہ فٹ انڈیا  اسکول ویک پروگرام  کا آغاز  اسی سال دسمبر میں کیا گیا تھا  اور اسے طلبہ میں فٹ نیس اور کھیل کود کےسلسلے میں  بیداری میں اضافہ کرنے  اورفٹ نیس کی اچھی عادتیں پیدا کرنے  کےلئے اسکولوں کی حوصلہ  افزائی کرنے کےلئے مختص کیا گیا تھا۔

جہاں اس پروگرام کے گزشتہ تینوں  ایڈیشنوں نےاس پہل کو نئی نسل کے درمیان  مزید مقبول بنانے کے لئے   طلبہ کے درمیان   زبردست کامیابی حاصل کی تھی ،وہیں رواں ایڈیشن   کے فلیگ شپ میں  دو میسکٹ کا اضافہ کیا گیا ایک طوفان اور دوسرا طوفانی،یہ دونوں بھارت کے فٹسٹ سپر ہیرو اور سپر ویمن  کی نمائندگی  کرتے ہیں۔

میسکٹ کو کھیل کود سے مزید مربوط بنانے کےلئے انہیں بڑی طاقتیں دی گئی ہیں جیسے  ہوا کی طرح تیز  رفتاری سے  دوڑنا(ایتھلیٹکس)،گاڑیاں اٹھانا(ویٹ لفٹنگ) اور زبردست دماغی صلاحتیں (شطرنج)۔وہ لوگوں کو کھیل کود اور فٹ نیس  کے بارے میں مختلف کہانیاں سنا کر  بھی مشغول رہتے  ہیں اور اس عمل کے لئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

فٹ انڈیا اسکول ویک کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز  15نومبر 2022  کو کیا جائےگا جو ایک ماہ تک  ملک بھر کے  مختلف اسکولوں میں فٹ نیس اور کھیل کود کی  مختلف شکلوں کےلئے  4 سے6 دن کےلئے تقریبات  منائے گا اور اسکولوں میں  اس کی اہمیت پر  زور دے گا۔

فٹ انڈیا اسکول ویک کے دوران اسکولوں کو جن مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ان میں شامل ہیں - کھیلوں کا سالانہ دن، جہاں انہیں اپنے طلباء میں کھیلوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے اور ہنر  کی شناخت کے تحت فٹ انڈیا پورٹل پر اپنی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،مضمون نویسی، مباحثہ، کوئز، موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ - فٹنس کی اہمیت؛ مختلف سرگرمیاں جن میں دیسی کھیل شامل ہیں؛ کھیلو انڈیا طلباء کی جسمانی فٹنس کا جائزہ؛ دیگر سرگرمیوں کے علاوہ یوگا اور میڈی ٹیشن۔

*************

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.12410

 


(Release ID: 1875113) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi