کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پر ہندوستان-بیلاروس بین حکومتی کمیشن کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا
ہندوستان اور بیلاروس کے درمیان تمام توجہ کےشعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاطر خواہ پیش رفت ہوئی
ہندوستان اور بیلاروس ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور بیلاروس کے خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر متفق ہیں، خاص طور پر توجہ کے شعبوں میں
Posted On:
10 NOV 2022 9:07PM by PIB Delhi
تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پر ہندوستان-بیلاروس بین الحکومتی کمیشن کا 11 واں اجلاس 10 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقدہوا۔ تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور جمہوریہ بیلاروس کے خارجہ امور کے وزیر عزت مآب جناب ولادیمیر ماکی نے بیلاروسی وفد کی قیادت کی۔
بین الحکومتی کمیشن نے 2020 میں کمیشن کے دسویں اجلاس کے بعد ہونے والے دوطرفہ تعاون کے نتائج کا جائزہ لیا۔ بعض منصوبوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کمیشن نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹھوس نتائج کو حتمی شکل دینے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے میدانوں میں اہم شعبوں پر توجہ دیں۔ ۔
اقتصادی محاذ پر، توجہ کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ ہندوستان اور بیلاروس نے دواسازی، مالیاتی خدمات، سائنس اورٹیکنالوجی، بھاری صنعتوں، ثقافت، سیاحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں پر زور دیتے ہوئے اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کی اپنی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں وزراء نے اپنی متعلقہ کاروباری برادریوں کو ہدایت کی کہ وہ ان شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مصروف ہوں۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور بیلاروس کے خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، خاص طور پر توجہ کے میدانوں میں۔
ہندوستان اور بیلاروس 1991 سے اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کئی شعبوں میں باہمی تعاون کرتے ہیں۔ یہ دورہ موجودہ تعلقات کاجائزہ لینے اوردونوں ممالک کےدرمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کا موقع تھا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ج (
U-12411
(Release ID: 1875110)
Visitor Counter : 149