الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل اندور کا دورہ کریں گے
انویسٹ اندور پروگرام میں شرکت کریں گے، پرائیڈ آف ایم پی ایوارڈ عطا کریں گےاور ٹائر 2 اور 3 شہروں میں ڈیجیٹل مواقع کے بارے میں بات کریں گے
سمبیوسس یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے کانووکیشن سے بھی خطاب کریں گے
Posted On:
10 NOV 2022 5:39PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت سازی (انٹرپرینیورشپ) کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل اندور، مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے تاکہ صنعت کے لیڈروں، طلباء اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں اور ڈیجیٹل مواقع کو ٹائر 2 اورٹائر 3 شہروں تک لے جانے پر حکومت کی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اپنے دن بھر کے دورے کے دوران، جناب راجیو چندر شیکھر انویسٹ اندور پروگرام میں شرکت کریں گے، اندور میں سنکلپ سیوا سدن مشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مدھیہ پردیش میں کام کرنے والی آئی ٹی/ آئی ٹیز کمپنیوں کو پرائیڈ آف ایم پی ایوارڈ دیں گے۔ رکن پارلیمان، اندور، جناب شنکر لالوانی، جنہوں نے وزیر مملکت کو اندور میں مدعو کیا ہے، پروگراموں کے دوران موجود رہیں گے۔
اندور میں مقیم بہترین سٹارٹ اپس اور آئی ٹی اور آئی ٹیز کمپنیوں کو شہر کے کاروباری ماحول کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے ایوارڈز دیے جائیں گے۔نیو کلاؤڈ - ایک مقامی طور پر بنایا گیا سپر کلاؤڈ مارکیٹ پلیس کا بھی اس تقریب میں آغاز کیا جائے گا۔
وزیر موصوف آئی آئی ٹی مدھیہ پردیش کے ڈیجیٹل ایکسلریشن کنکلیو میں ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔ کنکلیو میں مقررین ڈیجیٹلائزیشن کے مستقبل پر توجہ مرکوز کریں گے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ یہ کس طرح کاروباروں کو ایک آتم نربھر مدھیہ پردیش اور ایک آتم نربھر بھارت کے مقصد کے لیے ترقی اور اختراع کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ وہ اس موقع پر مدھیہ پردیش سے آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای او اور بانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر موصوف اس تبدیلی کے بارے میں بات کریں گے جو ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں مختلف شعبوں میں شروع ہوئی ہے اور کس طرح حکومت اس مہم کو بڑے پیمانے پر ٹائر 2 اور 3 شہروں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بعد ازاں، جناب راجیو چندر شیکھر، جو خود ایک سابق چپ ڈیزائنر ہیں اور ہندوستان کے قدیم ترین اور سب سے بڑے وائر فری سیلولر نیٹ ورک کے علمبردار ہیں، سمبیوسس یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، اندور میں کانووکیشن سے خطاب کریں گے۔ وہ دیر شام دہلی واپس لوٹیں گے۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12393
(Release ID: 1875069)
Visitor Counter : 121