اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی کی ویجیلینس میگزین –سبودھ کے پہلے  ایڈیشن کا اجرا

Posted On: 10 NOV 2022 5:24PM by PIB Delhi

تمام متعلقین کے درمیان ایمانداری اور شفافیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو مزید تقویت پہنچانے کے مقصد سے این ایم ڈی سی  کےویجیلینس محکمے نے  بدھ کے روز حیدرآباد میں واقع ہیڈ آفس میں اپنی ان ہاؤس ویجیلنس میگزین’’سبودھ‘‘ کے پہلے ایڈیشن کا اجرا کیا ۔

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے ڈائریکٹر (فنانس ) جناب امیتاو مکھرجی، ڈائریکٹر(پروڈکشن) جناب دلیپ کمار موہنتی، سی وی او جناب وشوناتھ اور ہیڈ اف دی ڈپارٹمنٹس کی موجودگی میں میگزین کااجرا کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IC1D.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این یم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے کہا کہ انہیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ ادارے کو ایسا ماحول تیار کرنا چاہیئے  جس میں تعزیری اقدامات پر روک تھام کے اقدامات کو فوقیت حاصل ہو اور یہ میگزین اس سمت میں خوش آئند قدم ہے۔ سی ایم ڈی نے میگزین  میں شائع کرنے کے لئے مضامین فراہم کرانے کے واسطے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی حاصلہ افزائی کی۔ یہ میگزین سہ ماہی جاری کی جائےگی۔  

بی این ایم ڈی سی کے چیف ویجیلنس آفیسر  جناب وشواناتھ نے کہا کہ اس میگزین کے ذریعے، این ایم ڈی سی ویجیلنس، نگرانی کے نظام کی اہمیت اور ادارے میں قابل ذکر طریقوں کو رائج کرنے  پر زور دینے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے  ادارے میں احتیاطی اور شراکتی ویجیلینس کی حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12396

                          


(Release ID: 1875020) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi