وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے جناب اشونی ویشنو کے ہمراہ  آئندہ   ہونے والے کاشی  تمل سنگمم کی تیاریوں کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 09 NOV 2022 8:13PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر  کے فروغ کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ریلویز ،مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی زیر  جناب اشونی ویشنو   اور تمل ناڈو کے گورنر  جناب آر این روی   کے ہمراہ آج ٓئندہ   ہونے والے کاشی  تمل سنگمم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تعلیم کے وزیر مملکت جناب سبھاس سرکار   ،تعلیم کی وزارت کے سینئیر عہدے دار ان ، اترپردیش  حکومت کی  ریلوے کی وزارت کے افسران    نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

وزراء نے پروگرام کے  بلارکاوٹ   اہتمام  سے متعلق  مختلف تیاریوں کے امور   پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزراء نے کاشی تمل سنگمم کے  شرکا کے لئے اعلیٰ درجے کے تجربے کو یقینی بنانے کے لئے سبھی قسم کی کوششیں  کئے جانے   کی بات  کہی۔

ایک ماہ طویل کاشی تمل سنگمم پروگرام  وارانسی میں  17 نومبر سے  16 دسمبر تک منعقد کیا جائے گاتاکہ معلومات کے صدیوں  پر انے رشتوں  نیز  کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان   قدیمی تہذیبی  رابطوں  کو  پھر سے دریافت کیا جاسکے ۔ پروگرام کے  حصے کے طورپر بھارتی ثقافت کی دو قدیمی خصوصیات کے مختلف پہلوؤں  پر ماہرین /اسکالروں کے درمیان تعلیم کے تبادلے ،سیمنار  ، بحث ومباحثے وغیرہ منعقد کئے جائیں گے جن میں  دونوں  کے درمیان   قیمتی  رابطوں  کو پیدا کرنے اور انہیں مشترک کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس پروگرام  کا وسیع  تر مقصد  دونوں  کی ہی معلومات اور ثقافتی روایتوں کو  قریب لانا ،تشکیل دینا اور ہمارے مشترک ورثے  کو سمجھنا ہے  اور خطوں  کے درمیان ،عوام سے عوام کے درمیان رابطوں  کو مزید گہرا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017TCS.jpg

 

*************

 

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-12384

 


(रिलीज़ आईडी: 1874926) आगंतुक पटल : 135
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी