دیہی ترقیات کی وزارت

سوامتو اسکیم پر ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ جاری

Posted On: 09 NOV 2022 7:15PM by PIB Delhi

سوامتو (SVAMITVA) اسکیم پر ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ 3 نومبر 2022 کو بھوپال، مدھیہ پردیش میں منعقدہ سوامتو اسکیم اور دیہی منصوبہ بندی پر قومی کانفرنس کے دوران جاری کی گئی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ، وہ رہنما اصول فراہم کرتی ہے جو ریاستیں سوامتو اسکیم کے مقاصد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے اپنا سکتی ہیں۔

 

 

 

ماہرین کی کمیٹی فروری 2022 میں حکومت ہند کے سابق سکریٹری اور ہماچل پردیش کی حکومت کے سابق چیف سکریٹری جناب بی کے اگروال کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں لینڈ گورننس، بینکنگ، سروے آف انڈیا، این آئی سی-جی آئی ایس، ریاستی محصولات اور پنچایتی راج محکموں، صنعت اور اہم منصوبہ بندی اور تعمیراتی اداروں کے ڈومین ماہرین شامل تھے۔

ان سفارشات کے ذریعے اسکیم کے نفاذ میں شفافیت کو فروغ دینے، بینک قرضوں کے حصول میں حقوق کے ریکارڈ کو اپنانے کو فروغ دینے، پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص سے متعلق کام کو ہم آہنگ کرنے، متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی، اس طرح پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کو بہتر بنانے کے نظام کی تشکیل کرنے، نئے جغرافیائی رہنما خطوط کے مطابق سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ذریعے ملکیتی ڈیٹا سیٹ کو وسیع پیمانے پر اپنانے، گاؤں کی سطح کی درست منصوبہ بندی کے لیے RADPFI رہنما خطوط اور سوامتو ڈیٹا کو اپنانے اور بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر صلاحیت سازی وغیرہ کا تصور کیا گیا ہے۔

  **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 12367



(Release ID: 1874858) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi