نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے اپنے اٹل نیو انڈیا چیلنج پروگرام کے تحت خواتین رُخی چیلنجوں کا آغاز کیا

Posted On: 09 NOV 2022 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی: اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ​​آج اٹل نیو انڈیا چیلنج (اے این آئی سی) کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے مرحلہ  کے تحت خواتین پر مبنی چیلنجوں کا آغاز کیا۔ اے این آئی سی اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کی جانب سے ایک پہل ہے جس کا مقصد ٹکنالوجی پر مبنی اختراعات کو تلاش کرنا، منتخب کرنا، مدد کرنا اور ان کی پرورش کرنا ہے جو کہ ایک کروڑ ہندوستانی روپے تک کے گرانٹ پر مبنی میکانزم کے ذریعے قومی اہمیت اور سماجی مطابقت کے سیکٹرل چیلنجوں کو حل کرتے ہیں۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ‘‘عورت معاشرے کی معمار ہے’’، اے این آئی سی کے خواتین رُخی چیلنجیز خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں کی طرف سے درپیش اہم مسائل کو حل کرتے ہیں۔ ان میں جدت کے ذریعے خواتین کی حفظان صحت کو ڈرائیونگ کرنا، خواتین کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے اختراعات، خواتین کے لئے پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کے مواقع، کام کرنے والی ماؤں کی زندگی کو بہتر بنانے والی ایسی ایجادات اور دیہی خواتین کی زندگی کو آسان بنانا شامل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او پرمیشورن ائیر نے کہا کہ نیتی آیوگ اور اے آئی ایم میں ہماری بہت زیادہ توجہ خواتین کو بااختیار بنانے پر ہے اور آج کا پروگرام خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم خواتین رُخی چیلنجیز کا آغاز کر رہے ہیں۔

میں اے آئی ایم ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے نوجوان جدت طرازوں کے لئے اس طرح کے چیلنجیز کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ چیلنجیز فکر انگیز ہیں اور ان سے بڑی اختراعات اور حل کو تحریک مل سکتی ہے۔

چیلنجوں کا آغاز کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم نیتی آیوگ نے ​​کہاکہ ہماےآئی ایم میں خواتین اور لڑکیوں کو اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے اپنے معزز وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خواتین پر مبنی چیلنجیز کا آغاز کر رہے ہیں۔ ان چیلنجیز نے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں سے درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے اے این آئی سی کو تیار کیا ہے۔ میں جدت طرازوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ ہماری ویب سائٹ دیکھیں اور جلد از جلد اس نیک اقدام کے لئے درخواست دیں۔

اپلائی کرنے کے لیے وزٹ کریں:

 https://www.aim-challenges.in/

ان چیلینجوں کا اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے زیر اہتمام سالانہ مینٹور راؤنڈ ٹیبل کے دوران آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد مثالی انقلابی رہنمائوں کو نوازنا تھا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1874795) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu