قانون اور انصاف کی وزارت

محکمہ انصاف نے اپنے تمام دفاتر میں  سوچھتا پر خصوصی مہم  2.0 کے پروگراموں کا انعقاد کیا


مہم کا مقصد خالی جگہوں کے بندوبست  اور دفاتر میں کام  کاج کی جگہ کے تجربات میں اضافہ کرنا تھا

Posted On: 31 OCT 2022 8:46PM by PIB Delhi

 

محکمہ انصاف نے 2 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے کے بعد سے جیسلمیر ہاؤس، نئی دہلی میں اپنے دفتر کی عمارت  میں سوچھتا پر خصوصی مہم 2.0  کے تحت  پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔سوچھتا ابھیان پر پہل قدمی 14 سے 30 ستمبر 2022 کے دوران تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ جس میں صفائی کے لیے جگہوں کے ساتھ ساتھ مہم کے دورانیہ  کے حوالے سے تیاری کے مرحلے کے دوران دفتر کے  مختلف شعبوں میں  التواء میں پڑے معاملات  کی حیثیت کی نشاندہی کی گئی۔ مہم کا مقصد خالی جگہوں کے بندوبست  اور دفاتر مںے کام  کاج کی جگہ کے تجربات میں اضافہ کرنا ہے۔

محکمہ انصاف، جیسلمیر ہاؤس، نئی دہلی میں  دفتر کے اندر/ دفتر سے باہر  صفائی مہم کے دوروں کا انعقاد ان جگہوں پر کیا گیا جو متعلقہ ڈویژنل سربراہوں کو مقرر اور مختص کیے گئے تھے۔ خصوصی مہم 2.0 کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے سکریٹری (انصاف) جناب ایس کے جی رہاتے کے ذریعہ باقاعدہ جائزہ میٹنگیں منعقد کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023MT3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015OYL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004034L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T5G0.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بہترین طریقہ کار  ڈیجیٹل انڈیا  پہل قدمی @ کے تحت، محکمہ انصاف نے ای آفس پورٹل پر شامل کئے جانے  کے قابل بنانے کے لیے ان کی ڈیجیٹلائزیشن  کی غرض سے  فزیکل  دستاویزات کو کامیابی کے ساتھ اسکین کیا ہے۔ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 2.0 کے تحت پرانی فائلوں کو اسکین کیا گیا ہے اور 31 اکتوبر 2022 تک 4,50,000 صفحات کو ڈیجیٹائز کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ  آزادانہ  نقل و حرکت کی دستیابی اور ڈیجیٹل طور پر ڈیٹا کی فوری اور مؤثر بازیافت کے لئے  راستہ ہموار کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GK7Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00642RP.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AZGA.jpg

نیشنل جوڈیشل اکیڈمی، بھوپال اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) نے اپنے متعلقہ دفتر کے احاطے میں صفائی کی خصوصی مہم چلانے میں محکمہ انصاف کے ساتھ شراکت کی۔ دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے این اے ایل ایس اے کی رہنمائی میں تعمیراتی کارکنوں کے لیے مختلف مقامات پر قانونی بیداری کے پروگرام منعقد کیے جن میں پرگتی میدان، جھلمل کالونی، شاہدرہ اور دیگر شامل ہیں۔ خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کے تحت ان کی مخصوص شکایات کے ازالے کے لیے قانونی بیداری پر کام کرنے والے کیوسک بھی قائم کیے گئے تھے۔

تعمیراتی کارکنوں اور عام لوگوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے لیگل ایڈ کونسلز اور پیرا لیگل رضاکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ لوگوں میں قانونی امداد کے معلوماتی کتابچے تقسیم کیے گئے اور انہیں این اے ایل ایس اے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دی گئی۔ لوگوں کو   ڈی ایس ایل ایس اے*1516 کے 24×7 ٹول فری ہیلپ لائن نمبر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009Z939.jpg

خصوصی مہم 2.0 کے دوران، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل،  ایم او ا یس( ایل اینڈ جے) نے 28.10.2022 کو محکمہ انصاف، جیسلمیر ہاؤس، نئی دہلی میں دفتر کے تمام حصوں کا معائنہ کیا، اور افسران اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔محکمہ انصاف، جیسلمیر ہاؤس، نئی دہلی کے اپنے دورے کے دوران، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، ایم او ایس (ایل اینڈ جے) نے مواصلاتی قانونی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے اور  ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے ہندوستان میں محکمہ انصاف کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والےسائبر جرائم  پر 11ویں قومی ویبنار کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011W3KP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0105S7Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0130S74.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012YHH0.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خصوصی مہم کا مقصد 2.0 سووچھتا سرگرمیوں پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ،انتظامی معاملات میں زیر التوا پڑے معاملات، وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات، کابینہ کے معاملات، عوامی شکایات وغیرہ کا نپٹارہ کرنے  کی منظوری کو ترجیح دے کر حکومت میں کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔  مہم کے دورانیہ کے دوران ، اس  کا ہدف پرانی فائلوں/ریکارڈز کا جائزہ لینا اور ان کو ختم کرنا تھا۔ پرانے اور فرسودہ  بجلی کے سازو سامان /فرنیچر کے ناقابل استعمال ذخیرہ کو اسٹور کو ضائع کرنے سے آمدنی پیدا کرنے کے علاوہ، حفظان صحت اور کشادہ دفتری عمارتیں  وجود میں آئیں۔ مہم کے شناختی مرحلے کے دوران جن اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی، وہ بڑی حد تک مہم کے اختتام تک یعنی 31.10.2022 تک حاصل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، سوچھ بھارت مشن 2014 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ لوگوں میں طرز عمل میں تبدیلی لائی جا سکے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے جنہوں نے صفائی کو ایک طرز زندگی کے طور پر استعمال کرنے کی وکالت کی تھی۔ بعد ازاں، 2021 میں تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں میں زیر التواء حوالوں اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خصوصی مہم شروع کی گئی۔ گزشتہ سال کے دوران خصوصی مہم کی کامیابی کے بعد،  ڈی اے آر پی جی کے وژن کے تحت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں، منسلک/ ماتحت دفاتر میں سوچھتا پر خصوصی مہم 2.0 کی سرگرمیوں کا  اہتمام  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

 

U. No.12347



(Release ID: 1874685) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi