کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ٹریڈ سروس  (آئی ٹی ایس ) آفیسروں کی کانفرنس  ‘منتھن1.0’ کا انعقاد گجرات کے کیوڑیا میں  کیا گیا


کامرس کے سکریٹری نے  آئی ٹی ایس  افسران پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی تجارت کے مخصوص  شعبوں میں   مہارتیں  حاصل  کریں 

کانفرنس  میں  بھارت سے برآمدات کو فروغ دینے  کے لئے سیکٹر اور ریاست واردانشمندانہ  حکمت عملی   پر غٰوروخوض  کیا گیا

Posted On: 08 NOV 2022 8:14PM by PIB Delhi

انڈین ٹریڈ سروس آفیسر وں    کی پہلی کانفرنس   ‘منتھن 1.0’ کا انعقاد گجرات کے کیوڑیا میں  کیا گیا۔اس کانفرنس کا انعقاد  مستقبل  کی غیر ملکی تجارتی  پالیسی   (ایف ٹی پی ) پر غٰوروخوض کرنے اور  بھارت سے برآمدات کو  بڑھاوا دینے کے لئے  سیکٹر اور ریاست وار  برآمداتی حکمت عملی  تیار کرنے کے لئے  کیا گیا تھا۔آفیسر و ں  نے ایف  ٹی پی  اسکیموں  کو اور زیادہ  بہتر بنانے اور نفاذ سے متعلق کسی بھی  مسئلے کو حل  کرنے کے طورطریقوں پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں  انڈین ٹریڈ سروس کے  75سے زیادہ  آفیسروں نے شرکت کی ۔

کامرس کے سکریٹری  جناب سنیل برتھوال  نے  مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے  اس  پہل  کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  اس  طرح کے  غٰوروخوض  کے اجلاس  باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے بین الاقوامی تجارت کے مخصوص شعبوںمیں  مہارتوں کی اہمیت  پر زوردیا۔ انہوں نے کسی  بھی محکمے کے لئے ادارہ جاتی   یادداشت  کی اہمیت  پر زوردیا اور  ٹریڈ سروس آفیسروں   پر زور دیا کہ وہ   مہارت حاصل کریں  اور محکمہ برائے تجارت کے لئے  زیادہ موثر وسیلہ  بنیں ۔ انہوں نے ایف ٹی اے  مذاکرات ،  صنعت کے بارے میں بات چیت    اور پالیسی سازی میں   کیڈر کی  مضبوط شرکت    کے منصوبوں  پر بھی روشنی ڈالی ۔

اس سے قبل  غیر ملکی تجارت  کے  ڈائریکٹرجنرل  (ڈی جی ایف ٹی ) نے افسران کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے   ایک افسر کی ترقی کے لئے   مسلسل  سیکھنے کے عمل  اور مستعد ی   کی اہمیت  پر زوردیا ۔ انہوں نے  مخصوص  مارکیٹوں  کے لئے  سیکٹر وار   حکمت عملی تیار کرنے کی اہمیت  پر بھی روشنی ڈالی ۔ڈی جی ایف ٹی نے  ابھرتے ہوئے بین الاقوامی  کاروباری منظرنامے کو سمجھنے کے لئے  ، کاروباری تجزیہ کے جدید ترین آلات استعمال کرنے کی اہمیت  پر زور دیا۔ انہوں نے  نشاندہی کی کہ  آنے والے برسوں میں   سیکٹر وار  اور ریاست کے لحاظ سے برآمدات کےفروغ  کی  حکمت عملی  پر زیادہ توجہ دینے کی  ضرورت ہے  تاکہ   2030 تک  ایک ٹریلین  امریکی ڈالر  کی اشیاء اور ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی خدمات     برآمدات کی جاسکیں  ۔

انڈین ٹریڈ  سروس آفیسروں کو حال ہی میں سیکٹر مخصوص   10گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جو صنعت کے مخصوص شعبوں  بشمول  سازوسامان   ،  پروجیکٹس اور خدمات   پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔یہ ٹیمیں   ماہرین ،  صنعت کاروں اور برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق کونسلوں کے ساتھ مل کر مخصوص سیکٹر کی حکمت عملی  تیار کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں   آئی ٹی ایس  آفیسروں  کو  مختلف  ریاستوں  کی ذمہ داری  بھی سونپی گئی ہے  کہ وہ  ریاستوں  کے لئے  برآمدات کو فروغ دینےسے متعلق مخصوص حکمت عملی    تیار کرنے  پر توجہ مرکوز کریں  اور ان سے  جڑی  رکاوٹوں اور چیلنجوں کو سمجھیں ۔کانفرنس میں   ایسی ہی  ایک ٹیم کی جانب سے   دواسازی  اور کیمیکلز  کے شعبوں  پر  سیکٹر وار برآمدات سے   متعلق   پریزینٹیشن   بھی  پیش کیا گیا۔

کانفرنس  میں تجارت کے  فروغ سے  متعلق عالمی تنظیم  (جی ٹی پی او ) پر  ایک پریزینٹیشن  بھی  پیش کیا گیا۔جی ٹی پی او ،   بی سی جی کنسلٹینسی     کی ایک رپورٹ  میں   کامرس کے محکمے میں اصلاحات   کے لئے ایک  اہم سفارش  ہے۔ انڈین ٹریڈ سروس آفیسروں  نے  جی ٹی پی او کی تجویز  پر  غوروخوض کیا اور  سفارش کو مزید بہتر بنانے  کے بارے میں  اپنے خیالات  بھی پیش کئے ۔جی ٹی پی او  سے  توقع کی جاتی ہے کہ   وہ  مستقبل میں ملک میں  برآمدات  کو فروغ دینے سے متعلق  اقدامات میں  اہم کردار ادا کریں گے ۔ مجوزہ  ادارے میں  اہم عہدوں  پر  انڈین ٹریڈ سروس   کے افسران  تعینات  ہو ں  گے۔

*************

 

ش ح۔م ع ۔ رم

U-12338


(Release ID: 1874650) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi