نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ہند نے گڑھی سانپلا میں سر چھوٹورام اسمارک کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی اور ان کے پیغامات ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے


نائب صدر جمہوریہ نے روہتک میں  بابامست ناتھ  یونیورسٹی کی تیسری تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا

جناب دھنکھڑنے نوجوانوں سے بنیادی فرائض  کی انجام دہی میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی اپیل کی

انہوں نے قومی سلامتی اور کھیلوں کے لئے ہریانہ کے تعاون کی ستائش کی

Posted On: 08 NOV 2022 7:59PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ ، ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ بننے کے بعد  پہلی مرتبہ  ہریانہ ریاست  کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے  اپنا پہلا ایک روزہ طویل دورہ  روہتک  میں گڑھی  سانپلامیں سرچھوٹو رام کی یاد گار پر گلہائے عقیدت پیش کرکے شروع کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ سر چھوٹو رام کی سرزمین کے دورے نے انہیں ملک کی خدمت اور محنت کش کسانوں کے لئے  کچھ کرنے کی ترغیب دی ہے  او رہمیشہ  کا م کرنے کے لئے متاثر کیا ہے۔ انہیں  یہاں آکر فخر کا احساس ہوا ہے ۔

اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ نے روہتک میں  بابا مست ناتھ یونیورسٹی کی تیسری تقسیم اسناد  تقریب میں شرکت کی ۔  اس دوران انہوں نے  زندگی میں بنیادی  فرائض کی انجام دہی کی اہمیت  پرروشنی ڈالی اور نوجوانوں سے ملک اور سماج کے تئیں  اپنے فرائض کی ادائیگی کی اپیل کی ۔

جناب دھنکھڑ نے طلبا کو اپنے والدین ، بزرگوں اور اساتذہ سے پیار اور ان کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ۔  انہوں نے  گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا سے کہا کہ آپ کو ملک کے مفادات   تمام چیزوں  سے اوپر رکھنا چاہئے  اور نئے خیالات اور آراء کو قبول کرنا چاہئے ۔

اس تقریب کو ہر طلبا کے لئے انتہائی خاص موقع قرار دیتے ہوئے انہو ں نے   لوگوں کی خدمت کرنے کے یونیورسٹی کے اصل مقصد  کو اجاگر کرتے ہوئے  زندگی گزارنے کی اہمیت کی نشاندہی کی ۔

 

ہندوستان کو مواقع کی سرزمین قرار دیتے ہوئے انہوں نے  طلبا سے سماج کو کچھ واپس  دینے کے جذبے کے ساتھ نئے ہندوستان میں مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختراع کار بننے کی اپیل کی۔

ہریانہ کو شجاعت کی سرزمین بتاتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ قومی سلامتی میں  ریاست  کے لوگوں کا تعاون غیر مثالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہریانہ کے کسانوں  اور  فوجیوں  نے  ہمیشہ  ملک کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں  نے بڑے پیمانے پر کھیلوں کا کلچر اور ملکی  سطح  پر کھیلوں میں  اپنا تعاون  پیش کرنے کی  بھی ستائش کی ۔

اس  تقسیم اسناد تقریب میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ  منوہر لال ، ہریانہ کے وزیر تعلیم چودھری کنور پال ، بابامست ناتھ  یونیورسٹی کے چانسلر اور رکن  پارلیمنٹ  مہنت  بالک ناتھ یوگی ، پرو-چانسلر  ڈاکٹر  انجن  راؤ ، اساتذہ ، طلبا اور دیگر افراد موجود تھے۔

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-12334


(Release ID: 1874643) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi