محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کامیابی کے ساتھ انعقاد

Posted On: 07 NOV 2022 9:59PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

·      ای ایس آئی سی نے آج ’’ چوکسی بیداری ہفتہ‘‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔

·      سنٹرل ویجلنس کمشنر جناب سریش این پٹیل کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو ترقی یافتہ دیکھنے کے لیے بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔

·      بدعنوانی سے پاک ہندوستان کے قیام کے لیے تعزیری چوکسی، روک تھام کی چوکسی اور شراکتی چوکسی کی ضرورت ہے۔

 

 

مورخہ 07 نومبر، 2022 کو ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر میں ’ویجیلنس بیداری ہفتہ‘ (31اکتوبر2022 سے06نومبر2022) کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ سنٹرل ویجیلنس کمشنر جناب سریش این پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر معززین جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں سینٹرل ویجیلنس کمیشن کےسکریٹری، جناب پی ڈینیئل ، ڈائرکٹر جنرل، ای ایس آئی سی ڈاکٹر راجندر کمار، جناب اے کے کنوجیا، ایڈل۔ سکریٹری، سنٹرل ویجیلنس کمیشن، محترمہ ٹی ایل یادن، مالیاتی کمشنر ای ایس آئی سی اور ای ایس آئی سی کےچیف ویجیلنس آفیسر جناب منوج کمار سنگھ اور ای ایس آئی سی کے دیگر سینئر افسران، تمام فیلڈ آفسران اور ہسپتال/میڈیکل کالجز آن لائن موڈ کے ذریعے تقریب میں شامل ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001768K.jpg

مورخہ31 اکتوبر 2022 کو ’ویجیلنس آگاہی ہفتہ‘ کا آغاز سالمیت کا عہد لینے کے ساتھ ہوا۔ مضمون نویسی کا مقابلہ، کوئز، پینٹنگ مقابلہ اور مباحثہ جیسی مختلف سرگرمیوں کابھی پورے ہفتہ کے دوران منعقد کیا گیا تاکہ ’’ایک ترقی یافتہ قوم کے لیے بدعنوانی سے پاک ہندوستان‘‘ کے موضوع کو اجاگر کیا جا سکے اور بدعنوانی کی لعنت سے لڑنے کے لیے مختلف شراکتداروں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ ویجیلنس بیداری ہفتے کے دوران سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ، ای ایس آئی سی نے 16 اگست 2022 سے 15 نومبر 2022 تک ، ویجیلنس بیداری مہم کی تین ماہ کی پیشگی   مہم کا مشاہدہ بھی کیا۔ پیشگی مہم کے دوران بھی مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں احتیاطی چوکسی اور اندرونی خانہ داری پر توجہ دی گئی۔

تقریب کے دوران، اپنی تقریر میں، سینٹرل ویجیلینس کمشنر جناب سریش این پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کو ترقی یافتہ دیکھنے کے لیے، بدعنوان کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام ا فراد کو تاحیات اپنی دیانت کو برقرار رکھنا چاہئے۔ ای ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیندر کمار نے  انسانی مداخلت کو کم سے کم کرکے، زیادہ سے زیادہ شفاف طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے، جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا پورا فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملازموں کی اسٹیٹ  بیمہ کارپوریشن، ہر کسی کے لیے نہ صرف بدعنوانی کے پاک  ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ بہترین معیار کی خدمات بھی فراہم کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029OUD.jpg

سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے سکریٹری جناب پی ڈینیل نے  ای ایس آئی سی کے ذریعے کئے گئے کاموں اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ، بدعنوانی کی لعنت سے مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے  سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے تین جہتی نقطہ نظر پر زور دیایعنی بدعنوانی سے پاک ہندوستان کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے  تعزیری ویجیلنس، روک تھام  ویجیلنس اور شراکتی ویجیلنس۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب اے کے کنوجیا نے  سماج کے کمزور طبقات کو سماجی  تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لئے ای ایس آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ روز مرہ کی نوکریوں کو ایمانداری اور تندہی سے انجام دیں، مناسب جی ایف آر کے قواعد پر عمل کریں اور بدعنوانی سے پاک زندگی گزارنے کے لیے دستورالعمل پر عمل کریں۔

آئی ایس آئی سی کے چیف ویجیلنس ا ٓفیسر، جناب منوج کمار سنگھ نے ا پنے تعارفی خطاب کے دوران کہا کہ  ویجیلنس بیداری ہفتے سے متعلق تین ماہ کی طویل پیشگی مہم کے دوران، لگ بھگ 356 زیر ا لتوا ویجیلنس کی شکایات کو نپٹایا گیا ہے۔

مزید حوالہ جات

ویجیلنس بیداری ہفتے 2022 سے متعلق وزیر اعظم کے پیغام تک یہاں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

*****

U.No.12312

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1874438) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu