سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محققین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے نوجوان محققین کا ہند-جرمن ہفتہ 2022 کا افتتاح

Posted On: 07 NOV 2022 6:06PM by PIB Delhi

نوجوان محققین  کا ہند-جرمن ہفتہ 2022، کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ جس میں  دونوں ممالک کے نوجوان محققین اپنی تحقیقی دلچسپیاں شیئر کرنے اور طویل مدتی تحقیقی شراکت داری قائم کرنے کے لیے یکجا ہوئے۔

سائنس و  ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی)  کے سکریٹری  ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے ہفتے بھر چلنے والے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہندوستان کے ساتھ تعاون کی ایک طویل تاریخ کے ساتھ جرمنی سائنس میں ملک کے ساتھ  تحقیقی تعاون کرنے والے  سر فہرست ممالک میں شامل ہیں، اور ہندوستان کے ریسرچ طلباء اور نوجوان سائنسدانوں کا جرمنی کے دوروں میں گزشتہ دہائی میں چار گنا اضافہ ہوا ہے‘‘۔

Description: C:\Users\Prabhat\Downloads\WhatsApp Image 2022-11-07 at 11.49.15 AM.jpeg

 

پروگرام کے دوران ہندوستان کے ایس ای آر بی اور جرمن ریسرچ فاؤنڈیشن (ڈی ایف جی) کے ذریعہ کی گئی ایک مشترکہ پہل میں  ہندوستان اور جرمنی کے 30 ہونہار نوجوان محققین کیمیکل سائنسز میں مختلف عصری معاملات پر  مباحثہ اور قریبی تعامل کریں گے۔

عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں دو ممالک کے محققین کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی بات چیت ہوگی۔ اس میں شرکت کرنے والا  ہر ایک محقیق لیکچر دے گا اور اسے دوسرے شرکاء کے ساتھ قریب سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ کانکلیو کا بنیادی مقصد ابتدائی اور وسط کیریئر کے محققین اور سائنسدانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے جو مستقبل قریب میں سائنسی تعاون کا ایجنڈا ترتیب دیں گے۔ کانکلیو کی قیادت آئی آئی ٹی کانپور کے  پروفیسر ونود کے سنگھ اور یونیورسٹی آف ریگنسبرگ، جرمنی کے پروفیسر برکھارڈ کونگ کر رہے ہیں۔

اس تقریب سے آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر ونود کے سنگھ اور یونیورسٹی آف ریگنسبرگ کے پروفیسر برکھارڈ کونگ نے بھی خطاب کیا اور ڈی ایس ٹی/ ایس ای آر بی کے ڈاکٹر پروین کمار سوماسندرم اور ڈی ایف جی کے ڈاکٹر ڈینیئل پرش نے ایک جائزہ پیش کیا۔

Description: C:\Users\Prabhat\Downloads\WhatsApp Image 2022-11-07 at 11.49.12 AM.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12301

                          


(Release ID: 1874334) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil