سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے اسٹوڈنٹ سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 04 NOV 2022 3:33PM by PIB Delhi

سائنسی تحقیق انسانیت کی خدمت کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ سائنس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور سائنسدان بننے کے لیے جذبہ شرط ہے۔ اہم دریافتوں اور ایجادات کے ذریعے، سائنسدان عام لوگوں کے ذریعے سامنا کیے جانے والے چیلنجوں سے نمٹتے ہیں۔سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ) کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹ-سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام میں اپنے افتتاحی خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام سی ایس آئی آر کے جگیاسا پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا جس میں جے پور، راجستھان کے 33 اسکولی طلباء نے 3 نومبر 2022 کو این آئی ایس سی پی آر ، پوسا کیمپس، نئی دہلی کا دورہ کیا۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائرکٹر پروفیسر رنجنا اگروال طلباء کو سرٹیفکیٹس سے نوازتے ہوئے

طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، پروفیسر اگروال نے بنیادی علوم میں کیریئر بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو اپنے سائنسی اور تعلیمی کیریئر کے تجربات سے متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ملکی مسائل کو مقامی حل تیار کرکے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آنے والے طلباء کو بھی اس کے بارے میں پرجوش رہنے کی ترغیب دی۔ مزید اپنے خطاب میں، پروفیسر اگروال نے چند اہم مثالوں کا حوالہ دیا کہ کس طرح سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر مواصلاتی پالیسی کی تحقیق کے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر سائنسی تقریبات میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اسی طرح کی بنیادوں پر، اس نے طلباء سے کہا کہ وہ ادارے کی طرف سےمیزبانی کیے جانے والے  موجودہ اور مستقبل کے پروگرام میں حصہ لیں۔

سائنس کے طلباء (درجہ گارہویں- بارہویں )  کی راجدھانی اسکول، کنور پورہ، جے پور کے اپنے اساتذہ کے ساتھ سی ایس آئی آر کے جگیاسا پہل کے اسٹوڈنٹ-سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام کے دوران  سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے پوسا کیمپس میں میزبانی کی گئی۔ طلباء کوسی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے تعاون اور ٹیکنالوجیز سے واقف کرایا گیا جو ہماری روزمرہ کی زندگی کی سرگرمیوں کا حصہ بنتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ایسی ایس اینڈ ٹی  ایجادات کا حصہ بنیں جو قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کریں۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے جگیاسا، ٹریننگ اور ایچ آر ڈویژن کے سربراہ جناب سی بی سنگھ نے جگیاسا کے طالب علم-سائنٹسٹ کنیکٹ پروگرام کی اہمیت کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح جگیاسا پورے ملک میں مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ساتھ مل کر لیکچرز، ویبینرز اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے طلباء میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں اپنا تعاون پیش کرتا ہے۔ جناب سنگھ نے حال ہی میں شروع کیے گئے سی ایس آئی آر آن لائن ورچوئل لیبارٹری پورٹل کی اہمیت پر زور دیا جو سائنسی رجحان اور انسانوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو چلانے والی ایپلی کیشنز کے لیے آسان وضاحتیں فراہم کرتا ہے۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آرکے چیف سائنٹسٹ جناب آر ایس جیاسومو،  نے سائنس کمیونیکیشن میں کیریئر سے متعلق اپنی قیمتی گفتگو کے ساتھ بحث کو مزید آگے بڑھایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر معاشرے کو سائنسی معلومات فراہم کرنے میں کام کرتا ہے اور اس طرح یہ ایک منفرد سی ایس آئی آر ادارہ ہے جو ملک میں عوامی طور پر مالی اعانت سے چلنے والی سرفہرست تنظیموں میں ایک درجہ رکھتا ہے۔ ان کی گفتگو نے طلباء کو سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر میگزینوں ‘وگیان پرگتی’ اور ‘سائنس رپورٹر’ سے بھی متعارف کرایا۔ جناب جیاسومو نے طلبہ کو ‘ویلتھ آف انڈیا’ انسائیکلوپیڈک سیریز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو ہندوستان کے نباتات، حیوانات اور معدنی ذخائر کی وسیع میدانوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرتی ہے۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر سمن رے، آنے والے طلباء کو آیور واٹیکا پودوں کی طبی فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے۔

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ایمریٹس سائنسدان ڈاکٹر سنیتا گرگ، این آئی ایس سی پی آر کے خام مال کے ہربیریم کی جھلکیاں بتا رہی ہیں۔

طلباء نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے پاپولر سائنس ڈویژن کا بھی دورہ کیا جہاں سے مشہور سائنس میگزین سائنس رپورٹر اور وگیان پرگتی طویل عرصے سے شائع ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر سمن رے، پرنسپل سائنسدان اور پی آئی -جگیاسا، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے 1942 میں سی ایس آئی آر کی شمولیت کے بعد سے مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کی کامیابیوں پر ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد طلباء نے پرنٹنگ سیکشن، آیور واٹیکا، پاپولر سائنس ڈویژن، را میٹریل کا ہربیریم اور میوزیم کی سہولیات کیمپس میں موجود میوزیم کی سہولیات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے وگیان پرگتی میگزین کا خصوصی شمارہ تمام آنے والے طلباء میں تقسیم کیا اور طلباء کو شرکت کے سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  اک۔ ع ن۔

U-12287


(Release ID: 1874227) Visitor Counter : 252
Read this release in: English , Hindi