جل شکتی وزارت

آبی وسائل کے محکمہ نے  خصوصی مہم 2.0کے تحت  68 لاکھ سے زیادہ ریونیو پیدا کیا  اور 65,844 مربع فٹ علاقہ کو  خالی کرایا  


جل شکتی کی وزارت نے مہم کے اصل جذبے کے تحت کام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

Posted On: 31 OCT 2022 8:52PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے سوچھتا مہم پر توجہ مرکوز کرنےاور حکومتی دفاتر میں زیر التواء پڑے کام کے انبار کو کم کرنے کی غرض سے  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کا اعلان کیا۔ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے خصوصی مہم 2.0 کے حقیقی جذبے کے ساتھ  اس کو آگے بڑھانے کے اقدامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ابتدائی  تیاریوں کے مرحلے میں ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا، مہم پر عمل درآمد  کے مرحلے کے لیے ایکشن پر مبنی حکمت عملی وضع کی گئی۔ بنیادی  طور پر توجہ کا مرکز دفتر کی جگہ کا بندوبست  اور دفتر کی عمارت کے اندر اور ارد گرد کے علاقوں کی  تزئین  کاری  تھی۔

خصوصی مہم 2.0 کے سلسلے میں  کی گئی  مسلسل اور سخت  محنت ایک بہت بڑی کامیابی کی شکل میں سامنے آئی  اور اس کے امید افزاں  نتائج  برآمد ہوئے۔بروقت مانیٹرنگ کی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر تمام دفاتر سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور مسائل کے فوری ازالے کی غرض سے  ‘ التوا میں پڑے معاملات کے نپٹارے کے لئے  خصوصی مہم ’  کا پورٹل بنایا گیا۔

31 اکتوبر 2022 تک مختلف پیرا میٹرز کے حوالے سے مہم  میں حاصل  کی جانے والی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

پیمانے

اہداف

حصولیابیاں

بقایا

1

 ایم پی حوالہ جات

49

40

9

2

پارلیمانی یقین دہانیاں

19

16

3

3

 آئی ایم سی حوالہ جات

5

5

0

4

عوامی شکایات

139

138

1

5

 پی ایم  او حوالہ جات

4

4

0

6

 جائزہ لی گئی فائلیں

60513

60513

0

7

 ختم کی گئی  فائلیں

21626

21626

0

8

 حاصل کردہ مالیہ

6817887

6817887

0

9

خالی کی گئی جگہ(مربع فٹ)

65844

65844

0

10

 کام کاجی مقامات کی صفائی  

321

321

0

11

 سادہ کاری کے لئے ضوابط

76

76

0

12

 تصاویر( پہلے اور بعد میں )

8

8

0

محکمہ کے ماتحت تمام دفاتر اور تنظیموں سے کہا گیا تھا کہ وہ فوٹو گرافی کے ثبوتوں کے ساتھ دفتر کے اندر اور باہر مخصوص جگہوں کی  ‘پہلے’اور ‘بعد کی’ صورتحال کی تفصیلات جمع کرائیں۔ اہداف کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سکریٹری کی طرف سے جائزہ اجلاسوں کی تعداد  طے کی گئی۔ سیکرٹری نے ڈویژنل افسران کے تمام سیکشنز اور صفوں کا بھی معائنہ کیا۔

  • سیکرٹری نے  اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد  کئے ۔
  • ‘ التوا میں پڑے  معاملات کے نپٹارے  کے لیے خصوصی مہم’ پورٹل فوری ازالے کے لیے بنایا گیا ہے۔
  • خصوصی مہم 2.0 سے سامنے آنے والے متعدد بہترین طرز عمل
  • اس سارے عمل میں این جی اوز اور سول سوسائٹیز شامل تھیں۔
  • ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں میں بہتری اور کم استعمال شدہ اثاثوں کی شناخت
  • سرکاری اخراجات کو ضائع ہونے سے بچانا اور کباڑ سے آزاد کردہ وسائل کو بہتر استعمال کے لیے کام میں لانا
  • محکمہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مربوط مہم چلائی  گئی  ہے۔

 محکمہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک مربوط مہم چلائی گئی جس کا زبردست  پیمانے پر استقبال کیا گیا ۔ خصوصی مہم 2.0 کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر کی گئیں اور سامعین اس موضوع پر مختصر ویڈیوز میں مصروف تھے۔ محکمہ/تنظیم کے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، اور  کو ایپ اکاؤنٹس پر کل 65 پوسٹس اپ لوڈ کی گئیں۔ پریس انفارمیشن بیورو کے ذریعے 5 پریس ریلیز جاری کی گئیں اور # خصوصی مہم 2.0 کے ساتھ 10 فلمیں اپ لوڈ کی گئیں (1 ڈیپارٹمنٹ، 6 ایف بی پی، 2 ڈبلیو اے پی سی او ایس ،1 این آئی ایچ)

خصوصی مہم 2.0 سے ابھرنے والے متعدد بہترین طرز عمل، جیسے کہ کافی جگہ  بیکار چیزوں  سے خالی کر دی گئی تھی۔ فرسودہ کاغذات کی نشاندہی کی گئی اور کباڑ کی کل مقدار کو کم کرنے کے لیے ری سائیکل کیا گیا۔ اس سارے عمل میں این جی اوز اور سول سوسائٹیز شامل تھیں، جس میں  ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں میں بہتری اور کم استعمال شدہ اثاثوں کی شناخت۔ سرکاری اخراجات کو ضائع ہونے سے بچانا اور ان آزاد کردہ وسائل کو بہتر استعمال کے لیے استعمال کرنا ہے۔

ہمارا محکمہ پانی کے انتظام اور ہمارے آبی ذخائر بالخصوص دریاؤں کو صاف رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ مختلف تنظیموں نے ندیوں، جھیلوں، تالابوں وغیرہ کے ارد گرد صفائی کی سرگرمیاں ایک جامع اور مربوط انداز میں شروع کیں۔

سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کی طرف سے کی جانے والی کوششیں اس سلسلے میں  اہمیت کی حامل تھی۔ دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر دونوں جگہ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے محکمہ کی طرف سے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا گیا۔ سی جی ڈبلیو بی  کی جانب سے اسکولوں، پارکوں، دفتر کے احاطے، جھیلوں، تالابوں، ندیوں کے کنارے وغیرہ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

سی جی ڈبلیو بی، لکھنؤ نے دریائے گومتی، لکھنؤ کے کنارے کڈیا گھاٹ پر ایک بیرونی صفائی مہم چلائی اور آس پاس کے علاقوں کے موجودہ حالات میں ناقابل یقین تبدیلی لائی۔ محکمہ کی طرف سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں مختلف آبی ذخائر جیسے تالابوں، جھیلوں اور ندیوں کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سی جی ڈبلیو بی ، ناگپور اور ڈویژن-VI ناگپور نے پولیس تالاب، ٹی جنکشن، ناگپور، مہاراشٹر میں خصوصی مہم 2.0 کے تحت صفائی پروگرام کا انعقاد کیا۔ سنٹرل واٹر کمیشن ایک اور محکمہ ہے جو اس شعبے میں قابل ذکر کوششوں کا مظاہرہ کرتا ہے۔

 سی ڈبلیو سی  کی اپر گنگا بیسن آرگنائزیشن کے تحت ایودھیا سائٹ پر ملازمین اور افسران نے خصوصی صفائی مہم 2.0 کے تحت صفائی اور بیداری پروگرام منعقد کرکے پلاسٹک سے پاک کیمپس کو برقرار رکھنے کا حلف لیا،مہم کے ایک حصے کے طور پر نیشنل واٹر اکیڈمی کے افسران اور عملے نے کھڑکواسلا ڈیم کے کنارے پر صفائی مہم چلائی ۔ مہم کے مقصد کو مزید تقویت دیتے ہوئے، این ایم سی جی نے فالتو فائلوں کی شناخت اور انہیں ختم کرکے دفتر کے اندر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

اسی طرح،سی ایس ایم آر ایس، این ڈبلیو ڈی اے اور سی ڈبلیو پی آر ایس کے دفتر نے بھی اپنے متعلقہ محکموں میں التوا میں پڑے معاملات  کو کم کرنے اور دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنانے کے لیے قابل ذکر کوششیں کیں۔

فرکا بیراج پروجیکٹ، این آئی ایچ  اور ڈبلیو اے پی  سی او ایس  وہ تنظیمیں تھیں جنہوں نے مہم کے تحت بہترین طریقوں کی نمائش کی۔ ایف بی پی نے فیڈر کینال (ہیڈ ریگولیٹر) کے ابھرتے ہوئے پوائنٹ کے دونوں اطراف خوبصورت باغ تیار کیا ہے۔ ایف بی پی آفس کے قریب ایک غیر پیداواری زمین واقع تھی جسے تفریحی مقام اور کیفے ٹیریا میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اسکریپ، گاڑیاں، پرانی مشینری وغیرہ کو ہٹانے کا کام بھی کیا گیا۔

 این آئی ایچ  نے زمینی پانی کو فروغ دینے کے لیے زمینی پانی کے ریچارج ڈھانچے کی تزئین و آرائش اور بحالی کی کوشش کی۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس  لمیٹڈ نے کباڑ کی شناخت اور اسے ہٹانے،  کباڑ  کی مناسب  نیلامی، اور رضاکار کے ذریعے ناپسندیدہ فائلوں کو ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی اقدام کیا ہے۔

خصوصی مہم 2.0 وزارتوں، محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر زیادہ زور دیتی ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ(ڈی اے آر پی جی) مہم کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔

ایک ترقی پسند جاری پہل جس کی جڑیں مہاتما گاندھی کے نظریات میں ملتی ہیں، سرکاری محکموں میں صفائی، سرکاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور مسدود وسائل کو آزاد کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ مقصد پینڈے کو کم کرنا ہے۔ اس سب کا مقصد مختلف سرکاری محکموں میں  زیر التوا معاملات کو کم کرنا اور سوچھتا کو عوامی کی تحریک بنانا ہے۔ ان چیزوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے جو استعمال میں نہیں تھی اور سرکاری فائلوں کی مناسب دیکھ بھال کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ بیکار کی فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

 ہندوستان اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے ساتھ ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔اس صورت حال میں، ہندوستان کے لئے  یہ بہت اہم ہوجاتا ہے کہ وہ طرز حکومت کے جدید طور طریقوں کو اپنائے اور روایتی اقدار والے نظام سے نجات حاصل کریں۔ سرکاری ریکارڈوں کا ڈیجٹائزیشن، تیز رفتار فیصلہ سازی اور بیکار کے طور طریقوں سے نجات حاصل کرنا، وقت کا اہم تقاضا ہے۔خصوصی مہم 2.0  کا مقصد ان اہداف  کو حاصل کرنا جو ہندوستان کے لئے ترقی کے راستے پر پیش رفت کرنے کے سلسلے میں ضروری ہیں اور شہریوں کو بہترین  تجربات کرنے کے سلسلے میں اہل بنانا ہے۔

 

خصوصی مہم 2.0  کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری جناب پنکج کمار۔

سیکرٹری محکمہ آبی وسائل ڈویژنل افسران کے تمام حصوں اور قطاروں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

فرکا بیراج پر فیڈر کینال کے دونوں اطراف خوبصورت باغات میں تبدیل: https://youtu.be/GHkj4ulw88Y

  ڈبلیو اے پی سی او سی آفس میں سکریپ کو ہٹانا اور ناپسندیدہ فائلوں کو ختم کرنا: https://youtu.be/msYIBXgAiAk

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12279



(Release ID: 1874205) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi