وزارات ثقافت
راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی رنگا رنگ اور پُرجوش ڈانس ڈرامہ آج سینٹرل وِستا میں ’ناری سمان‘ کےموضوع کے تحت منعقد ہوا
Posted On:
05 NOV 2022 8:24PM by PIB Delhi
جدید ہندوستانی سماج کابانی کہے جانے والےراجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی ایک رنگا رنگ اور پُرجوش ڈانس ڈرامہ آج کرتویہ پتھ اور انڈیا گیٹ (سینٹرل وِستا) میں منعقد کیا گیا۔ ’یوگ پورش راجہ رام موہن رائے‘ کے عنوان سے یہ پروگرام ’ناری سمان‘ کے موضوع پر مبنی ہے، جس کا اہتمام وزارت ثقافت کی راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کر رہی ہے۔
6 نومبر 2022 کو کرتویہ پتھ پرڈانس ڈرامہ بھی منعقد کیا جائے گا۔


آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر، راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 22 مئی 2022 کو حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی طرف سے ایک سال طویل جشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
یہ آڈیو ویژول پیشکش بھی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت ہر ہفتے سینٹرل وستا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ معروف رقاص نیلے سین گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پیشکش میں 40 فنکار شامل ہوئے ۔

راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی ڈانس ڈرامہ ناظرین کو ان کے عظیم کاموں، اعلیٰ نظریات اور زندگی کے فلسفے سے قریب سے آشنا کر ایا ۔ یہ پیشکش شام 6.00 بجے شروع ہوئی اور اس پروگرام میں داخلہ سب کے لیے بالکل مفت تھا۔
مورخہ 22 مئی 1772 کو بنگال کےرادھا نگرمیں پیدا ہونے والے راجہ رام موہن رائے نے ہندوستان کی مذہبی، سماجی اور سیاسی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ برہمو سماج کے بانی تھے اور انہوں نے ہمیشہ جدید اور سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
12241
(Release ID: 1874053)
Visitor Counter : 274