وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رائل آسٹریلین نیوی کے ساتھ بحری شراکت کی مشق خلیج بنگال میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 05 NOV 2022 5:54PM by PIB Delhi

ایک بحری شراکت کی مشق 2 سے 03 نومبر 2022 تک خلیج بنگال میں منعقد ہوئی جس میں رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) کے جہاز ایچ ایم اے ایس ایڈلیڈ اور ایچ ایم اے ایس انزاک اور ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز جالاشوا اور کاوارتی اپنے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ شامل ہوئے۔ مشقوں میں جنگی چالیں، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور بری اور بحری آپریشنز شامل تھے، جو ہندوستانی بحری اور رائل آسٹریلین نیوی کے درمیان اعلیٰ درجے کے باہمی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آر اے این کے جہاز ایچ ایم اے ایس ایڈلیڈ اور ایچ ایم اے ایس انزاک نے 30 اکتوبر سے 01 نومبر 2022 تک وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا۔ یہ آسٹریلیا کے انڈو پیسیفک اینڈیور 2022 (آئی پی ای 22) کا حصہ تھا۔ آسٹریلوی دفاعی افواج کی میزبانی ایسٹرن نیول کمانڈ نے کی۔ ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہازوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں نے بھی مختلف مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

بندرگاہ کے مرحلے میں پیشہ ورانہ تعاملات کی ایک وسیع رینج شامل تھی جس میں تجربے کا اشتراک، مشترکہ منصوبہ بندی کی سرگرمیاں اور دوستانہ کھیلوں کے تبادلے شامل تھے۔ مشق کی کامیاب تکمیل بھارت اور آسٹریلیا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاملات میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12235


(Release ID: 1874052) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Telugu