اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آر آئی این ایل میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کی اختتامی تقریب اختتام پذیر ہوئی


سی وی سی کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر پروین کماری سنگھ، نےاحتیاطی ویجیلنس اقدامات کے لئے آر آئی این ایل کی ستائش کی

Posted On: 05 NOV 2022 6:50PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل میں منعقدہ ویجیلنس بیداری ہفتہ کی اختتامی تقریب آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ سنٹرل ویجیلنس کمیشن کی ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر پروین کماری سنگھ نے حاظرین سے خطاب کیا اور ’’بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی‘‘ پر تقریر کی۔

ڈاکٹر پروین کماری سنگھ نے بہت سے موضوعات کا اپنی تقریر میں احاطہ کیا۔  انہوں نے آر آئی این ایل ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ، کو سرسبز ماحول، اعلیٰ معیارِ زندگی، قابل افرادی قوت، ٹیکنولوجی کی ترقی، اور بنیادی ڈھانچے کے لیے اس کی اہم اور پائیدار کوششوں کے لیے ستائش کی۔ انہوں نے مختلف ویجیلینس سرگرمیوں، سی وی سی کی توقعات، تعزیری بمقابلہ احتیاطی ویجیلینس، اور ملک کی نوجوان افرادی قوت کی ذمہ داریوں، صلاحیتوں، ترقی بمقابلہ بدعنوانی، اخلاقیات، اور بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں اچھی حکمرانی  کے بارے میں بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018VSD.jpg

 

حاضرین سے خطاب  کرتے ہوئے،  آر آئی این ایل  کے سی ایم ڈی جناب  اتل بھٹ نے کارپوریٹ مینجمنٹ میں شفافیت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اپنےکاموں کو تبدیل کرنے کے لیے آر آئی این ایل کلیکٹیو کی تعریف کی، جس سے زیادہ موثر اور کسٹمر پر مرکوز کام ہو گا۔ انہوں نے آر آئی این ایل وژاگ اسٹیل میں آئی ٹی  انفراسٹرکچر کے نفاذ اور استعمال کی تعریف کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پیغام کے مطابق، جس میں انہوں نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ہمارے کام کاج  کے واسطے  ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا ذکر کیا تھا، آر آئی این ایل  کے سی ایم ڈی نے بتایا کہ وہ کارپوریٹ مہارت کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے صحیح راستے پر گامزن ہے۔

آر آئی این ایل  کے چیف ویجیلنس آفیسر جناب بی وشواناتھ نے آر آئی این ایل میں ویجیلینس کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کردہ پالیسیوں اور رہنما خطوط کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے اور تنظیم کے کام کاج میں ان کو اپنانے پر  زور دیا۔

پروگرام کے دوران  آر آئی این ایل کے عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ معززین اور مہمانوں کے سامنے بدعنوانی سے نمٹنے کی ضرورت پر ایک شیڈو پلے پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A6AK.jpg

 

اختتامی پروگرام کے دوران، آر آئی این ایل ۔ وی ایس پی کے آئی ٹی اور ای آر پی محکموں کے ذریعہ تیار کردہ ویجیلنس کلیئرنس سے متعلق ایک سافٹ ویئر آن لائن ایپلی کیشن کا افتتاح سی وی سی کی  ایڈیشنل سیکرٹری نے کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں آر آئی این ایل  افسران  کی تعریف کی، جس سے   کام کاج  میں شفافیت، کارکردگی اور کسٹمر پر مرکوز نقطہ نظر آتا ہے۔ پروگرام کے دوران صدر، نائب صدر، وزیر اعظم اور سنٹرل ویجیلنس کمشنر کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VSH0.jpg

 

ڈاکٹر پروین کماری سنگھ،  جناب  اتل بھٹ  اور آر آئی این ایل کے ڈائریکٹرز نے ویجیلنس بیداری ہفتہ، 2022 کے دوران آر آئی این ایل۔ وی ایس پی کی طرف سے کرائے گئے مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات دئیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 12237



(Release ID: 1874009) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Telugu