نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این اے ڈی اے نے اپنی ایتھلیٹس کو ممنوعہ اسٹیرائیڈ کا انجیکشن لگانے والے کوچ کے خلاف پابندی عائد کرادی ہے

Posted On: 05 NOV 2022 7:36PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پینل (اے ڈی ڈی پی) نے حال ہی میں  اینٹی ڈوپنگ قانون  کی خلاف ورزی پر ممبئی میں مقیم ایتھلیٹکس کوچ مکی مینزز پر چار سال کی پابندی اور 50,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ مکی مینزز نے ایک ممنوعہ اپنی ٹرینی، کیرتی بھوئیٹے کو ایک ممنوعہ اسٹرائیڈ مادہ ڈروسٹینولون کا انجکشن کو لگایا تھا، کیررتی بھوئیٹے پر  دو سال کی پابندی عائد ہے۔

سال 2020 میں، کیرتی بھوئیٹے نے انابولک اینڈروجینک اسٹیرائیڈ، ڈروسٹینولون کے لیے  جانچ میں پازیٹیٹو پایا گیا تھا، جو کہ  عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی لسٹ میں ایک ممنوعہ دوا  ہے۔ کیرتی بھوئیٹے کو  29 جون 2021 کو ایک اے ڈی ڈی پی نے  چار سال کی مدت کے لئے نااہل قرار دیا  تھا۔  کیرتی بھوئیٹے نے ایک اپیل داخل کی اور اس سال 18 اپریل کو ایک اینٹی ڈوپنگ اپیل پینل (اے ڈی اے پی) نے اس کی پابندی کو کم کر کے دو سال کر دیا۔

اے ڈی اے پی کی طرف سے سماعت کے دوران، کیرتی بھوئیٹے نے بتایا تھا  کہ ان کے کوچ نے انہیں اور ایک اور کھلاڑی کو سپلیمنٹس کے علاوہ مذکورہ انجکشن بھی لگایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی شکایت پر مہاراشٹر ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کوچ سے تفتیش کی تھی اور ان پر چار سال کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس معلومات پر عمل کرتے ہوئے، این اے ڈی اے نے اس سال 12 مئی کو کوچ مکی مینزز کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی کہ سپلائر نے انہیں یہ  کہہ کر گمراہ کیا تھا کہ  جو انجکشن  انہوں نے ایتھلیٹ کو لگایا ہے  وہ ممنوعہ مادے سے پاک تھا۔

ایک اے ڈی اے پی نے30 ستمبر کو کوچ کو کیرتی بھوئیٹے  کو انجکشن کے ذریعے اسٹیرایڈ دینے اور نوجوان ایتھلیٹ کو اس کی پرفارمنس سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے ڈوپنگ میں ملوث ہونے کا قصوروار ٹھہرایا۔

مئی 2009 سے، اے ڈی ڈی  پیز نے 1270 سے زیادہ مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔ مکی مینزز پہلے ایتھلیٹ سپورٹ اہلکار ہیں جن کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں اور ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ این اے ڈی اے اب صرف ان ایتھلیٹس کے خلاف مقدمات پر غور نہیں کرے گا جن کے نمونے ممنوعہ اشیاء کے لیے پازیٹیو آئے ہیں۔

این اے ڈی اے  اینٹی ڈوپنگ قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی  رپورٹ کے لئے ہر کسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان کا اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری سے متعلق سرگرمی کی رپورٹ کرنے کےلئے  ویب سائٹ پر ایک محفوظ لنک موجود ہے۔ این اے ڈی اے کو کو فراہم کرائی جانے والی ہر ایک اطلاع  پوری طرح راز میں رکھی جاتی ہے۔ ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کا لنک یہ ہے: https://www.nadaindia.org/speakup-form

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 12236



(Release ID: 1874002) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Marathi