کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس کے وزیر نے ہندوستان اور کرغز جمہوریہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے پر زور دیا
جمہوریہ ہند اور کرغز جمہوریہ کے درمیان باہمی تجارت کو وسعت دینے کے بیشمار امکانات ہیں: جناب پیوش گوئل
تجارت، معیشت، سائنسی اور تکنیکی تعاون (آئی کے آئی جی سی) پر ہندوستان – کرغز جمہوریہ بین الحکومتی کمیشن کا 10واں اجلاس منعقد ہوا
Posted On:
04 NOV 2022 9:32PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندوستان اور جمہوریہ کرغزستان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے اور ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے پر زور دیا۔ وہ تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون (آئی کے آئی جی سی) پر ہندوستان-کرغز جمہوریہ بین الحکومتی کمیشن کے 10ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
آئی کے آئی جی سی کا 10واں اجلاس ، ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔ اس کی شریک صدارت جناب پیوش گوئل اور کرغز جمہوریہ کے ڈیجیٹل فروغ کے وزیر جناب ایمانوف تلانت بیک اوروسوکولووچ نے کی۔مذاکرات گرمجوشی اور دستانہ ماحول میں ہوئے۔
جناب گوئل نے واضح کیا کہ ہندوستان اور گرغز جمہوریہ کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان، مارچ 1992 میں جمہوریہ کرغزستان کے سا تھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اوّلین ممالک میں شامل تھا۔ وزیر موصوف نے مشاہدہ کیا کہ 2022 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ منائی گئی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جون 2019 میں کرغز جمہوریہ کے دورے نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو جامع شراکت داری کی سطح پر پہنچایا ہے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اور کرغزستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں توسیع کے بے پناہ ا مکانات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان، کرغزستان میں تجارتی نمائشوں اور نمائشوں میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہے۔ انھوں نے کرغزستان کو ہندوستان میں تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
دونوں فریقوں نے تجارت اور معیشت ، ترقیاتی شراکت داری، سرمایہ کاری، ڈیجیٹلائیزیشن، انٹلیکچوئل پراپرٹی، زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور دوا سازی، ٹیکسٹائل، تعلیم، ماحولیات، معیار کاری اور میٹرولوجی، بینکاری، نقل وحمل، لیبر ، کانکی اور بجلی کےشعبے میں باہمی تعاون اور انھیں مزید بڑھانے کے ا قدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانکی اور بجلی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درآمد کنندگان کے درمیان رابطے بڑھانے اور تجارتی باسکٹ کو وسعت دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے اتفاق کیا۔
ہندوستان اور جمہوریہ کرغزستان کے درمیان آئی کے آئی جی سی کے 10ویں اجلاس کے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ دونوں فریقوں نے آئی کے آئی جی سی کا گیارہوں اجلاس باہمی طور پر منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
*****
U.No.12242
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1873904)
Visitor Counter : 130