ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تکنیکی ٹیکسٹائل جیسے مخصوص شعبوں میں اسٹارٹ اپس اور نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کریں: مرکزی وزیر پیوش گوئل


جناب گوئل نے کہا کہ ٹی آر اے میں سائنسدانوں کی تعداد بڑھانے کے لیے خصوصی فنڈ بنانے کی ضرورت ہے

وزیر موصوف نے، وزارت کے ساتھ  ٹی آر اے کی سہ ماہی مصروفیت کو ادارہ جاتی بنانے کی ہدایت دی

جناب گوئل کا کہنا ہے کہ حکومت سے متعلقہ اداروں کی طرف سے دائر پیٹنٹ کی تیز رفتار منظوری کی ضرورت ہے

جناب گوئل نے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر اے) کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 04 NOV 2022 2:59PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہمیں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل جیسے مخصوص شعبوں میں اسٹارٹ اپس اور نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں 3 نومبر 2022 کو ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر اے) کی جائزہ میٹنگ کے دوران کہی۔

جناب پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر اے) سے کہا کہ وہ وزارت کو کسی بھی تعاون کے لیے تجاویز پیش کریں جس کی انہیں عالمی سطح کی جدید ترین لیبز، جدید مشینری، اور دیگر تک پہنچنے کے لیے درکار ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرز ٹی آر اے کی لیبز کو جدید بنانے میں ضروری مدد فراہم کر سکتا ہے۔

اختراع کو فروغ دینے اور سائنس پر مبنی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے وژن کے مطابق، جناب پیوش گوئل نے ٹی آر اے میں سائنسدانوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک خصوصی فنڈ بنانے کا مشورہ دیا۔

وزیر موصوف نے منصوبوں کو ان کی آخری کامیابی تک جانچنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا کہ منصوبوں کو تجارتی لحاظ سے قابل عمل بنانے کے لیے اس کے مطابق منظوری دی جا سکتی ہے۔ لہذا، تکنیکی ٹیکسٹائل میں مستقبل کے منصوبوں کی سفارش کرتے وقت کلینیکل ٹرائلز سے وابستہ اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت میں حکومت سے متعلقہ اداروں کے ذریعہ دائر پیٹنٹ کی منظوری کو تیز کریں۔

جناب گوئل نے ان اداروں کے درمیان ہم آہنگی لانے کے لیے ٹی آر اے کو ضم کرنے یا اسی قسم کی تحقیق میں مصروف ٹی آر اے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وزارت کے ساتھ ٹی آر اے کی سہ ماہی مصروفیت کو ادارہ جاتی بنایا جائے۔

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں ہونے والی جائزہ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رکن (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ڈاکٹر وی کے سرسوات، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کے سود اور اس کے نمائندوں، 8 ٹی آر اے (منسٹری آف ٹیکسٹائل کے تحت منسلک ادارے)، یعنی احمد آباد ٹیکسٹائل انڈسٹریز ریسرچ ایسوسی ایشن (اے ٹی آئی آر اے) احمد آباد، دی بابے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (بی ٹی آر اے) ممبئی، مین میڈ ریسرچ ایسوسی ایشن  (ایم اے این ٹی آر اے) سورت، ناردرن انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن(این آئی ٹی آر اے) غازی آباد، مصنوعی اور آرٹ سلک ملز ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس اے ایس ایم آئی آر اے) ممبئی، ساؤتھ انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن(ایس آئی ٹی آر اے) کوئمبٹور، اون ریسرچ ایسوسی ایشن(ڈبلیوآر اے) ، تھانے، اور انڈین جوٹ انڈسٹریز ریسرچ ایسوسی ایشن (آئی جے آئی آر اے) کولکتہ نے شرکت کی۔

ڈاکٹر وی کے سرسوت، رکن (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، نیتی آیوگ نے ​​کہا کہ ٹی آر اے کو اپنی تحقیق کو تجارتی اعتبار سے قابل عمل سطح پر لے کر کام کرنے اور حتمی مصنوعات کو بازار میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اہم مصنوعات کی درآمدات کو کم کرنے اور ان کی مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کے سود نے ٹی آر اے میں انکیوبیشن سینٹرز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایچ ای پی اے فلٹرز پر تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس کی مستقبل میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے ٹی آر اے سے ان پروڈکٹس کی نشاندہی کرنے کو بھی کہا جو بنیادی طور پر درآمد کی جاتی ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں کو ان مصنوعات کی طرف موڑیں تاکہ خود کو برقرار رکھا جاسکے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران، ٹی آر اے کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں گزشتہ دہائی کے دوران ان کی کارکردگی کو اجاگر کیا گیا جس میں ان کے تحقیقی پروجیکٹ، پیٹنٹ کی حیثیت، مشینری اور آلات کے اعداد و شمار اور مستقبل کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12223


(Release ID: 1873832) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil