کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سیول میں ہندوستان-آر او کے- سی ای پی اے اپ گریڈیشن مذاکرات کے نویں دور کا انعقاد
اشیا، خدمات کی تجارت اصل کے اصول، سرمایہ کاری، ایس پی ایس/ٹی بی ٹی کے معاملات پر ذیلی گروپس نے گہرائی سے بات چیت کی
دونوں فریق ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے اور خدمات کے شعبے میں گہرے تعلقات کے لیے مل کر کام کرنے پر متفق
Posted On:
04 NOV 2022 7:14PM by PIB Delhi
ہندوستان-جمہوریہ کوریا (آر او کے) جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کے اپ گریڈیشن مذاکرات کا 9 واں دور 3-4 نومبر 2022 کو سیول میں منعقد ہوا۔
دونوں فریقوں نے باہمی مفاد کے نقطہ نظر پر مبنی، مستقبل کو پیش نظر رکھنے والی اور نتائج پر مبنی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی ای پی اے اپ گریڈیشن مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط اور گہرا کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ اشیا ، خدمات کی تجارت اصل کے اصول، سرمایہ کاری، ایس پی ایس/ٹی بی ٹی معاملات پر ذیلی گروپس نے گہرائی سے بات چیت کی۔
ہندوستان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مارکیٹ تک رسائی کے معاملات پر بات کی۔ دونوں فریقوں نے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے اور خدمات کے شعبے میں تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی آنے والی 50 ویں سالگرہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے ایک مشترکہ نقطہ نظر کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریقین کو 2023 کے دوران باہمی طور پر فائدہ مند اور تسلی بخش نتائج تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو تیز کرنے کی بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔
چیف مذاکرات کاروں نے یہ خیال بھی شیئر کیا کہ دونوں فریقوں کو سازگار تجارتی ماحول کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دونوں فریق سی ای پی اے کے تحت ہونے والے فوائد کو مکمل طور پر استعمال کر سکیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سی ای پی اے اپ گریڈیشن مذاکرات کے 10ویں دور کی میزبانی ہندوستان 2023 کے اوائل میں کرے گا۔
ہندوستانی وفد کی قیادت چیف مذاکرات کارحکومت ہند کے کامرس کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب اننت سوروپ نے کی، جب کہ کوریائی فریق کی قیادت ان کے چیف مذاکرات کارحکومت جمہوریہ کوریا کی تجارت، صنعت اور توانائی کی وزارت (ایم او ٹی آئی ای) کے ڈائریکٹر جنرل جناب یانگ گھی ووک نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 12233
(Release ID: 1873830)
Visitor Counter : 138