دیہی ترقیات کی وزارت
میزورم کے آئیزول میں ایباک کلسٹر شیاما پرساد مکھرجی روربن مشن کے تحت مکمل ہونے والا پہلا کلسٹر بن گیا ہے
ایباک روربن کلسٹر میں ایس پی ایم آر ایم کے تحت تمام 48 پروجیکٹ مکمل کر لئے گئے
Posted On:
04 NOV 2022 5:47PM by PIB Delhi
میزورم کے ایزول ضلع میں ایباک کلسٹر شیاما پرساد مکھرجی روربن مشن ( ایس پی ایم آر ایم) کے تحت مکمل ہونے والاپہلا کلسٹربن گیا ہے۔ ایس پی ایم آر ایم کا 2016 میں وزیراعظم نے آغاز کیاتھا اور اس کے تحت دیہی علاقوں کو وہ سہولیات فراہم کرناتھا، جنہیں شہری سہولیات سمجھا جاتا ہے اور جن سے مقامی اقتصادی ترقی تیز ہو سکتی ہے۔
شہری ترقی کے وزیر جناب گری راج سنگھ کی قیادت میں ایباک روربن کلسٹر میں تمام 48 پروجیکٹوں کو مکمل کر لیا گیا۔ گیارہ گاؤوں پر محیط 522 مربع کلو میٹر علاقے میں اور 10963 افراد پر مشتمل آبادی کا احاطہ کرنے والا ایباک کلسٹر ایزول شہر کے قریب ہونے کے سبب جائے وقوع کا فائدہ بھی رکھتا ہے۔ منڈی تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے کاموں میں ایگری لنک روڈ کی تعمیر، راہگیروں کےلئے فٹ پاتھ اور گاؤوں کے مابین سڑک رابطے شامل ہیں۔ خاص توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ مقامی ماحول اور تاریخی مقامات کو محفوظ کیا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے۔
- میزورم کے ایزوال ضلع میں ایباک کلسٹر شیاما پرساد مکھرجی روربن مشن کے تحت مکمل ہونے والا پہلا کلسٹر بن گیا ہے۔
- منڈی تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے ایگری لنک روڈ، پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ اور گاؤوں کے مابین کنکٹوٹی جیسے اقدامات کئے گئے۔
- جو بنیادی ڈھانچہ تیار کیاگیا ان میں سڑکیں، فٹ پاتھ، نالیاں، پانی کی فراہمی اور کار پارکنگ کے علاوہ کانفرنس سنٹر اور کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔
- روزگار کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدمات سے مقامی آبادی کی اقتصادی حالت پر اثر پڑا ہے۔
|
روزی روٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں، ان سے مقامی آبادی کی اقتصادی حالت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان میں ڈرگن فروٹ کی کاشت، سورپالن اور پولٹری کی سرگرمیاں اور نیچر پارک وغیر شامل ہیں۔ ہول سیل مارکٹ سٹیک پروجیکٹ سے کلسٹر میں اور اس کے آس پاس مقامی آبادی کو اپنی زرعی اشیاء منڈی تک پہنچانے میں مدد ملی ہے۔
اس کے علاوہ مجموعی ترقی میں جن چیزوں کا احاطہ کیا گیا ، ان میں بنیادی ڈھانچہ مثلاً سڑکیں، فٹپاتھ، نالیاں، پانی کی فراہمی اور کارپارکنگ وغیرہ شامل ہیں اور سماجی بنیادی ڈھانچہ مثلاً کانفرنس سنٹر، کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور تعلیمی ادارے وغیرہ توجہ کا مرکز بنے ہیں۔
مرکز اور ریاست نے مقامی برادری کو ساتھ لے کر مشترکہ کوشش سے دیہی ترقی کے دوسرے مرحلے کی جانب پیش قدمی کی ہے، جو غریبی کے خاتمے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے سے آگے کا مرحلہ ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1873826)
Visitor Counter : 149