وزارت دفاع
ریپبلک آف سنگاپور ایئر فورس (آر ایس اے ایف) کے ساتھ کلائی کنڈا کے ایئر فورس اسٹیشن پر مشترکہ فوجی تربیت 2022
Posted On:
04 NOV 2022 5:16PM by PIB Delhi
تین نومبر 2022 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور رائل سنگاپور ایئر فورس کے درمیان گیارہویں سالانہ مشترکہ فوجی ٹریننگ (جے ایم ٹی) کا ایئر فورس اسٹیشن کلائی کنڈا میں آغاز ہوا۔ دونوں فضائی افواج نے دو سال کے وقفے کے بعد اس ٹریننگ کا پھر سے آغاز کیا۔ دو سال تک کووڈ اُنیس عالمی وبا کی وجہ سے یہ تربیت نہیں ہو سکی۔ جے ایم آئی کا یہ ایڈیشن چھ ہفتے تک چلے گا۔ مشق کا دو طرفہ مرحلہ نو سے اٹھارہ نومبر 2022 تک ہوگا۔
آر ایس اے ایف، جے ایم ٹی-2022 میں ایف-16 طیارے کے ساتھ حصہ لے رہا ہے، جبکہ ہندوستانی فضائیہ ایس یو-30 ، ایم کے آئی جگوار، مِگ-اُنتیس اور ایل سی اے تیجس، طیاروں کے ساتھ ہے۔ یہ مشق ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دفاعی تعاون کے میدان میں مضبوط اور پرانے رشتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کےتحت حصہ لینے والے دستوں کو کارروائیوں سے متعلق اپنی جانکاری ایک دوسرے سے شیئر کرنے اور اپنے تجربات اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرانے کا موقع ملا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1873800)
Visitor Counter : 146