الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی شکایات کے ازالے کے اشاریے میں مسلسل تیسرے مہینے سر فہرست رہا
بہتر صارف تجربہ کے لیے نیا چیٹ بوٹ ’آدھار دوست‘ لانچ کیا گیا
Posted On:
04 NOV 2022 3:29PM by PIB Delhi
یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی ای آر پی جی) کی طرف سے شائع کی گئی اکتوبر 2022 کی درجہ بندی رپورٹ میں ایک بار پھر تمام گروپ 'A' کی وزارتوں، محکموں اور خود مختار اداروں میں سر فہرست رکھا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے درجہ بندی میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا نیا مصنوعی ذہانت/ مشین لرننگ پر مبنی چیٹ بوٹ ’آدھار دوست‘ بھی لانچ کیا ہے۔ نیا چیٹ بوٹ بہتر خصوصیات کے ساتھ آتا ہے جس میں کلیدی خصوصیات میں آدھار اندراج/اپ ڈیٹ کی حیثیت کی جانچ کرنا، آدھار پی وی سی کارڈ کی حیثیت کا پتہ لگانا اور اندراج مرکز کے مقام کی معلومات وغیرہ شامل ہیں۔ صارفین اس کے ذریعے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں اور آدھار مترا کا استعمال کرتے ہوئے ان کے بارے میں دریافت بھی کر سکتے ہیں۔
یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے پاس شکایات کے ازالے کا ایک مضبوط طریقہ کار ہے، جس میں یو آئی ڈی اے آئی ہیڈکوارٹر، اس کے علاقائی دفاتر، ٹیکنالوجی مراکز اور دیگر متعلقہ پارٹنر رابطہ مراکز شامل ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی دونوں کے لیے ایک سہولت کار رہا ہے اور آدھار رکھنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
ایک شہری مرکوز مربوط نقطہ نظر یو آئی ڈی اے آئی کو ایک ہفتے کے اندر تقریباً 92 فیصد سی آر ایم شکایات کو حل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی لوگوں کی زندگی کو بہت آسان بنا رہا ہے۔ یہ اپنے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی بتدریج جدید ترین اوپن سورس کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کے حل فراہم کر رہا ہے۔ نئے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سلوشن کو جدید خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے بیچ یو آئی ڈی اے آئی کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔
نئے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سلوشن میں فون کالز، ای میلز، چیٹ بوٹس، ویب پورٹلز، سوشل میڈیا، خط و کتابت اور واک ان جیسے ملٹی چینلز کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ان کی مدد سے شکایات کو درج کیا جا سکتا ہے، ٹریک کیا جا سکتا ہے اور مؤثر طریقے سے ان کا حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 12224
(Release ID: 1873777)
Visitor Counter : 165