شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
وزارت میں اعدادوشمار اور پروگرام کے نفاذ سے متعلق خصوصی مہم دوئم کا نافذ کیا جانا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2022 4:22PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے سووچھتا مشن کو ادارہ جاتی بنانے اورسرکاری اداروں میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لئے اعدادوشمار اور پروگرام کے نفاذ سے متعلق وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 کی مدت کے دوران خصوصی مہم دوئم چلائی ،جس کے تحت فیلڈ آفیسز اور خودمختار ادارے میں صفائی ستھرائی کی مہم کے کامیاب نفاذ اور التوا کے معاملات میں قابل قدر کمی کے پروگرام کو یقینی بنایا جاسکا ۔عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی کے تحت (I/C) اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذسے متعلق وزارت نے مہم کو مجموعی طورپر کامیابی کےساتھ نافذ کیا ۔
2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 کی مدت کے دوران چلائی گئی خصوصی مہم دوئم کے تحت وزارت کی حصولیابیاں درج ذیل ہیں:
|
ریفرینس کیٹگری
|
ٹارگیٹ
|
حصولیابیاں 31 اکتوبر 2022 تک
|
|
ممبر پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
5
|
5
|
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
2
|
2
|
|
عوامی شکایات
|
46
|
45
|
|
اپیلیں
|
13
|
12
|
|
دستاویزی شکل میں نظرثانی شدہ فائلوں کی تعداد
|
12445
|
12429
|
|
شناخت شدہ دستاویزی فائلوںکوختم کئے جانے کی تعداد
|
11963
|
11963
|
|
بندکی جانے والی شناخت شدہ ای –فائلوں کی تعداد
|
32
|
31
|
|
انجام دی گئی صفائی ستھرائی کی مہم کی تعداد
|
86
|
86
|
|
کباڑ کوٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی
|
-(روپے میں)
|
Rs. 45,53,771/-
|
خصوصی مہم دوئم کے تحت اصل توجہ فیلڈ دفتروں ،آثار قدیمہ اورعوامی مقامات کی صفائی پر مرکوز کی گئی ۔ مہم کی کچھ خصوصیات کا نیچے تذکرہ کیا گیا ہے۔
اورنگ آبادکے علاقائی دفتر میں بدھا کیوس کے احاطے میں صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم انجام دی
جے پور کے زونل دفتر اور علاقائی دفتر میں آمیر کے قلعے جے پور کے احاطے میں صفائی ستھرائی کی مہم انجام دی
رانچی کے علاقائی دفتر نے برسا منڈا سمادھی استھل پر صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم چلائی
آر او مدورائی کے تحت ایس آر او تھنجاور نے بریہادی شاورامندرمیں صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم انجام دی
رائے پور کے ریجنل آفس نے مہادیو گھاٹ کوریڈور کی صفائی کی اور رائے پور اور رائے پور میں ہتکیشور مہادیو مندر میں صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم انجام دی
کوزی کوٹ کےعلاقائی دفتر نے جنوب میں صفائی ستھرائی کی مہم منعقد کی
علاقائی دفتر اجمیرنے بدھا پشکر لیک کے گھاٹ پر صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم منعقد کی
جموں کے علاقائی دفتر نے بان گنگا میں صفائی ستھرائی کی مہم منعقد کی
ایس آر او ترنویلی نے آر اومدورئی کے تحت کنیا کماری کے تروینی سنگم پر صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری مہم انجام دی
ایس آر اووارنسی نے آر او پریاگ راج کے تحت وارانسی کے اسی گھاٹ پر صفائی ستھرائی کی مہم منعقد کی
نئی دلی کے ہیڈ کوارٹر این ایس او(ایف اوڈی ) نے ختم کئے گئے کباڑ کے مقام کو ایک دلکش سیلفی پوائنٹ میں تبدیل کیا یہ کام خصوصی مہم دوئم کے تحت دفتر کے احاطے میں انجام دیا گیا
وزارت نے اس مہم کے تحت آفس احاطوں، کوریڈورس کو صاف ستھرا کرنے کی بھی مہم انجام دی اس کی کچھ جھلکیاں نیچے دی گئی ہیں
وزار ت کی طرف سے منعقد کی گئی صفائی ستھرائی کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے وزارت کے سبھی افسران اور عملے نے سرگرم طور پر حصہ لیا۔ میڈیا کی طرف سے وزارت کی کوششوںکو بڑ ے پیمانے پر تسلیم کیا گیا اور اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں میں مختلف خبروںمیں ان کودکھایا بھی گیا۔ وزارت نے سوشل میڈیا پر مہم کو بڑے پیمانے پر عام کیا تھا۔ وزارت مستقبل میں دفتر کے احاطوں کے قریب اور دفتروں کے اطراف کو صاف ستھرا بنانے کی ا س طرح کی کوششوںکوجاری رکھے گی، جو سووچھتا مہم اعدادوشمار اور پروگرام کے نفاذ سے متعلق وزارت میں ایک تحریک بن گئی ہے۔
*************
ش ح۔ش ر ۔ رم
U-12315
(ریلیز آئی ڈی: 1873690)
وزیٹر کاؤنٹر : 121