دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کے محکمے میں زیر التوا کاموں کو ختم کرنے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کےلئے خصوصی مہم 2.0 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد
محکمے کو کباڑ/کچرے کو نمٹانے سے 3.52 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی
Posted On:
03 NOV 2022 3:28PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے محکمے نے سبھی زیر التوا کاموں میں کمی لانے اور کباڑ/کچرے کو نمٹانے کےلئے 02اکتو بر ،2022 سے خصوصی صفائی ستھرائی مہم 2.0 کا آغاز کیا۔
مہم کے ابتدائی مرحلے کو 14سے 30 ستمبر ،2022 کی مدت کے دوران چلایا گیا،جس میں محکمے کے زیر التوا معاملوں اور نمٹانے والی چیزوں کی پہچان کی گئی۔ خصوصی مہم 2.0 کا آغاز 02،اکتوبر2022 کو مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر ہوا۔
اسی طرح ،’خصوصی مہم 2.0‘ کے تحت قومی دیہی ترقی اور پنچایتی راج ادارے(این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) کے دہلی،حیدر آباد اور ویشالی احاطوں میں’ سوچھتا ابھیان‘چلایا گیا۔02 سے31 اکتوبر،2022 تک چلی اس مہم کے دوران پہچان کئے گئے معاملوں اور چیزوں کو نمٹایا گیا اور اس کی یومیہ بنیاد پر رپورٹ کی گئی۔
دیہی ترقی کے سکریٹری نے 11اکتوبر،2022 کو کرشی بھون ،نئی دہلی میں محکمے کے سینئر افسروں کے ساتھ سوچھتا ابھیان 2.0 کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دیہی ترقی کے محکمے نے اپنی دو پرانی غیر استعمال شدہ گاڑیوں اور ردی کاغذات کو نمٹا کر 352880 روپے کی آمدنی حاصل کی۔اس کے علاوہ،محکمے نے ایک دیگر غیر استعمال شدہ سرکاری گاڑی کو نمٹا نے کے عمل کو شروع کردیا ہے۔ قومی دیہی ترقی اور پنچایتی راج ادارے(این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) نے دہلی میں اپنے دفتر کے احاطے میں کباڑ کو نمٹا کر 79650 روپے کی آمدنی حاصل کی۔محکمے کے افسروں اور ملازمین کو صاف ستھرا ماحول دینے کےلئے محکمے کے سبھی کیبنوں /کمروں میں ایئر پیوری فائر لگایا گیا ہے۔سبھی پرانے غیر استعمال شدہ کمپوٹروں ،فوٹو کاپی مشینوں اور دیگر آلات /مشینوں کو ان کے اور اپ ڈیٹ یا نئی مشینوں کے ساتھ بدل دیا گیا ہے۔محکمے نے سائبر سکیورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی کمپیوٹروں کے سافٹ ویئر اور آپریٹنگ سسٹم کو انسٹال /اپ ڈیٹ کیا ہے۔
خصوصی مہم 2.0 کی بنیادی توجہ زیر التوا پارلیمانی یقینی دہانی ،بین وزارتی ہدایات (کابینی تجاویز) ،عوامی شکایات اور اپیلوں ،پارلیمانی/ریاستی حکومتوں کے ضمن میں اور پی ایم او کے ضمن میں اور نشاندہی کئے گئے اہداف کو نمٹانے پر تھی۔
محکمے میں اب تک صد فیصد عوامی شکایات ،اپیلوں ،صدفیصد پی ایم او سے متعلق معاملوں ،صد فیصد آئی ایم سی معاملوں ،99فیصد نشاندہی کی گئیں عوامی شکایات ،96.77 فیصد پارلیمنٹ سے متعلق معاملوں اور 94فیصد سے زیادہ ریاستی حکومتوں کے معاملوں کو نمٹایا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ،94.69 فیصد نشاندہی کی گئی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے،جن میں سے 2038 فائلوں کو ختم کردیا گیا ہے۔
***********
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.13007
(Release ID: 1873639)