وزارت دفاع

فرانسیسی بحریہ کے جہاز ایکونیت کا دورہ ممبئی 28 اکتوبر سے 02 نومبر 2022 تک

Posted On: 03 NOV 2022 6:51PM by PIB Delhi

فرانسیسی بحریہ کا جہاز ایکونیت، جو فرانسیسی بحریہ کے پانچ La Fayette کلاس جنگی جہازوں میں سے ایک ہے، 28 اکتوبر سے 02 نومبر 22 تک ممبئی کے خیر سگالی دورے پر تھا۔ جہاز کے عملے نے ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ اور سماجی بات چیت کی۔ یہ دورہ IN کے مغربی بیڑے کے جنگی جہاز کے ساتھ سمندری مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس جنگی جہاز نے اس سے قبل 2015 میں وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا تھا۔

کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر گیون نے ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف نائب امیر بحریہ کرشنا سوامی ناتھن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر ان کے ساتھ بات چیت کی۔

گذشتہ کئی دہائیوں میں، ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاع سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایفا ین ایس ایکونیت کا ممبئی کا موجودہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور ان کے باہمی تعاون میں اضافہ کا عکاس ہے۔ خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ مفاد کے ساتھ، دونوں بحری افواج اس مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

 

 

 

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12196



(Release ID: 1873568) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Hindi