اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن کیئر کے ذریعےاولین درجے پر فائز


قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن سماجی شعبے کے ان چند سرکاری زمرے کے اداروں میں سے ایک ہے جنہیں یہ درجہ بندی ملی ہے

مارکیٹ پر مبنی کاروباری اداروں کے لئے اقلیتی برادری کی قرضوں کی چھوٹی ضروریات کے حق میں سود مند رہ سکتی ہے

Posted On: 03 NOV 2022 5:47PM by PIB Delhi

قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) ،جو اقلیتی امور کی وزارت کے زیراہتمام  سیکشن8 کی ‘‘غیر منافع بخش’’پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ہے،  پیمانے اور کوریج کو بڑھانے کے لئے مارکیٹ سے ادھار حاصل کردہ فنڈز کے ساتھ مارکیٹ سے مربوط قرضہ پروگرام متعارف کرانے کا منصوبہ  رکھتا ہے۔

قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن نے مارکیٹ قرض لینے کی خاطر کریڈٹ ریٹنگ کے لئے میسرز کئیر ریٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن کے بزنس ماڈل، طاقت اور مجوزہ کریڈٹ پلانز کے جائزے کی بنیاد پر میسرز کئیر ریٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن کی درج ذیل درجہ بندی کی ہے:

 

سہولت؍وسیلہ

رقم (روپے کروڑ میں)

درجہ بندی

طویل مدتی بینک  سہولیات

100.00

کیئر اے؛ مستحکم

(سنگل اے؛ توقعات: مستحکم)

 

قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن سماجی شعبے کے ان چند سرکاری زمرے کے اداروں میں سے ایک ہے جنہیںیہ درجہ  ملا ہے۔ درجہ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی ایم ڈی ڈاکٹر راکیش سروال نے تبصرہ کیا کہ کئیر کییہ کریڈٹ ریٹنگ مارکیٹ پر مبنی کاروباری اداروں کے لئے اقلیتی برادری کی چھوٹی قرض کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن کے لئے مسابقتی، قابل اعتبار اور پائیدار طریقے سے تجارتی قرضے کی راہ کھول دے گی جو

 

 

قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن کا بنیادی مینڈیٹ اقلیتی برادریوں میں ’’پسماندہ طبقات‘‘ یعنی مسلمانوں، مسیحیوں، سکھوں، بودھوں، پارسیوں اور جینیوں کو اپنا روزگار آپ اور آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لئے رعایتی مالیات فراہم کرنا ہے۔ اس کام میں  پیشہور گروہوں اور خواتین کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن اپنی اسکیموں کو بنیادی طور پر سرکاری ضمانتوں کے ساتھ متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے تحت انتظامیہ کے ذریعہ نامزد کردہ ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں  کے ذریعے نافذ کرتا ہے۔

سرِ دست قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن نشانہ بند اقلیتی برادریوں کو رعایتی قرض فراہم کرنے کے لئے مرکزی، ریاستی حکومتوں اور مرکزی خطوں کی طرف سے تعاون  اور اپنی سرگرمیوں سے سامنے آنے والی باز ادائیگیوں اور سرپلس کے ذریعہ ایکویٹی کا استعمال کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1873554) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi