ریلوے کی وزارت

اختراعی چیلنجوں میں حصہ لینے کے لیے 768 اداروں نے انڈین ریلوے انوویشن پورٹل پر رجسٹر کیا


اب تک 13 اختراعی چیلنج اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں، جن کے لیے 311 تجاویز کی شکل میں اچھا ردعمل ملا ہے

تمام تجاویز کا جائزہ دو مراحل کے عمل کے ذریعے کیا جا رہا ہے؛ ایک اختراعی چیلنج کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے

Posted On: 03 NOV 2022 4:42PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے 13.06.2022 کو ”ریلوے کے لیے اسٹارٹ اپ“ پہل شروع کرکے اختراعی سفر کا آغاز کیا ہے۔ ریلوے کی طرف سے شروع کیے گئے اختراعی چیلنجوں میں حصہ لینے کے لیے اب تک 768 ادارے انڈین ریلوے انوویشن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔

اب تک 13 اختراعی چیلنجز اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 311 تجاویز کو اچھا ردعمل ملا ہے۔ تمام تجاویز کا جائزہ دو مراحل کے عمل کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور ایک اختراعی چیلنج کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

انوویشن پورٹل پر اب تک اپ لوڈ کیے گئے 13 پرابلم اسٹیٹمنٹس کے خلاف کل 311 پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ شرکا کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اسٹارٹ اپس- 123

انفرادی اختراع کنندہ – 60

ایم ایس ایم ای – 81

تحقیقی و ترقیاتی آرگنائزیشن/انسٹی ٹیوٹ – 18

 

مرحلہ I کی تشخیص 09 چیلنجوں کے لیے مکمل ہو چکی ہے۔ مرحلہ 2 پریزنٹیشنز 07 چیلنجوں کے لیے منعقد کی گئی ہیں۔ 20.10.22 کو ”بھاری مال برداری ویگنوں کے لیے بہتر ایلاسٹومیرک پیڈز (EM پیڈز) کی نامزدگی“ کے لیے مرحلہ-II کی تشخیص کا اختتام ہوا۔ گرانٹ میں ریلوے کے حصہ کی منظوری کے بعد ایل او اے جاری کیا جائے گا۔

مرحلہ وار ایرے ریل/ویلڈ ٹیسٹر یا ریل/ویلڈ کے نقائص کا پتہ لگانے کے لیے کسی اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی پر 01 مزید مسئلہ بیان اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، انڈین ریلوے انوویشن پورٹل https://innovation.indianrailways.gov.in/ پر بھی لائیو ہو گیا ہے۔

بیداری پھیلانے کے لیے، زونل ریلویز/پی ایس یو/ریلوے بورڈ کی طرف سے انڈین ریلویز انوویشن پالیسی پر کل 131 ورکشاپس/میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں تقریباً 1560 اسٹارٹ اپ/ انوویٹرز نے حصہ لیا۔ 10 سے زیادہ سائٹ کے دورے، IIM بنگلور کے NSRCEL کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اور دیپانجن بیگ، پرنسپل-اسٹارٹ اپ سی آئی آئی سے ملاقات بھی کی گئی۔

ہندوستانی ریلوے کے افسران کو متاثر کرنے کے اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے، ممتاز انجینئر، کاروباری شخصیت اور وینچر کیپٹلسٹ جناب ونود دھام نے آج ریل بھون میں لیکچر دیا، جنہیں پینٹیم مائیکرو پروسیسر کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے ’فادر آف دی پینٹیم چپ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ’انڈین ریلوے انوویشن پالیسی‘ کے تحت ریلوے کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ’ریلوے کے لیے اسٹارٹ اپ‘ کا آغاز کیا۔ جناب دھام نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا کا سب سے بڑا اور طاقت ور آلہ بن گیا ہے اور ہندوستان زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی سے متاثر ہو رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی اختراع میں مختلف ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے، جنہوں نے ان ممالک کو اپنے اپنے شعبوں میں طاقتور بنایا، انھوں نے ٹیکنالوجی کی اختراع میں حکومتی اقدامات کے اہم کردار پر زور دیا۔ کئی افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لیکچر میں شرکت کی۔

جناب ونود دھام نے کہا کہ ہندوستان سرکردہ 3 اسٹارٹ اپ ممالک میں سے ایک ہے اور دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آتم نربھر بھارت پہل نے بھی اسٹارٹ اپس کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12189



(Release ID: 1873552) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu