عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشن  یافتگان کے ذریعہ  ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی) جمع  کرنے کی ملک گیر مہم کا اعلان کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ڈیجیٹل طور پر بااختیار پنشن یافتگان ، امرت  کال   کے اس دور  میں ڈیجیٹل طور پر بااختیار ملک  کی تعمیر کر سکے گا

پنشن کی فلاح و بہبود میں نئی ​​پہل - تمام بینکوں اور قومی انوبھو ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے مربوط پنشنرز پورٹل کی عالمگیر ویبینار سیریز کا اعلان کیا گیا

Posted On: 02 NOV 2022 6:18PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشنز  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نومبر کے مہینے میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے اور پنشنرز کے لیے چہرے کی تصدیق کے ایپ کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کا ل کے اس دور میں ڈیجیٹل طور پر بااختیار پنشنر ڈیجیٹل طور پر بااختیار ملک  کی تعمیر کر سکے گا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ایک اہم سرگرمی ہے جو ہر سال نومبر کے مہینے میں (80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پنشنرز کے لیے اکتوبر کے مہینے میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلئے خصوصی التزامات) انجام دی  جاتی ہے تاکہ پنشن کے مسلسل اجراء کو یقینی بنایا جا سکے۔ روایتی انداز میں، پنشنرز کو اپنے لائف سرٹیفکیٹ کو جسمانی طور پر جمع کرانے کے لیے پنشن تقسیم کرنے والی  اتھارٹی کے سامنے پیش ہونا پڑتا تھا، جو خاص طور پر بوڑھے، بیمار اور کمزور پنشنرز کے لیے تکلیف دہ تھا۔ مزید یہ کہ پنشنرز کے لیے پنشن تقسیم کرنے والی  اتھارٹی کے ریکارڈ میں اپنے لائف سرٹیفکیٹس کی تجدید کے حوالے سے اسٹیٹس حاصل کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ یعنی جیون پرمان کے استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے تاکہ مرکزی حکومت کے پنشنرز کی زندگی  میں آسانی لائی جاسکے۔ ابتدائی طور پر بائیو میٹرکس کے ذریعے ڈی ایل سی جمع کروانا شروع کیا گیا۔ اس کے بعد حکومت نے آدھار ڈیٹا بیس کے ذریعے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا نظام تیار کیا، جس سے کسی بھی اینڈرائیڈ پر مبنی سمارٹ فون سے ڈی ایل سی کی فراہمی ممکن ہو جاتی ہے۔ اس نے بیرونی بائیو میٹرک آلات پر پنشنرز کا انحصار کم کیا اور اسمارٹ فون پر مبنی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عمل کو عام لوگوں کے لیے مزید قابل رسائی اور سستابنا دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نومبر 2022 کے مہینے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا اور تمام پنشنرز پر زور دیا کہ وہ چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کی سہولت سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنشن تقسیم کرنے والی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ڈی ایل سی/چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں۔ اس سلسلے میں، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں کے ساتھ ساتھ بینکوں کو تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اس سروس کا فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پنشنرز تک پہنچیں۔ تمام سنٹرل ہیلتھ سروس سکیم-سی جی ایچ ایس ہیلتھ سنٹرز/ڈسپنسریوں/اسپتالوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے احاطے میں کیمپوں کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ پنشنرز ایسوسی ایشنز کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پنشنرز کو ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے کیمپ منعقد کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشنرز کی بہبود کے لیے دو نئے اقدامات کا اعلان کیا۔

  1. حکومت بھوشیہ  ورژن 9.0 میں مربوط پنشنرز پورٹل کو عالمگیر بنانے کی کوششیں شروع کرے گی جس کا مقصد مرکزی حکومت کے پنشنرز کو ’’زندگی میں آسانی‘‘ فراہم کرنا ہے تاکہ محکمہ پنشن کے مختلف پورٹل اور 17 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے پورٹل کو شامل کیا جا سکے اور ان کی زندگی  میں  آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایک ہی لاگن کے ساتھ  واحد  ونڈو سے متعدد خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس انضمام کے تمام مراحل کی تکمیل پر ریٹائر ہونے والے پنشن اکاؤنٹ آن لائن کھولنے کے لیے بینک اور برانچ کا انتخاب کر سکتے ہیں، اپنی ماہانہ پنشن سلپ، فارم 16، جیون پرمان کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ورژن کے لیے اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ بھوسیہ  کے ذریعے آپ اپنی پنشن  تقسیم کرنے والے بینک کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا پہلا پنشن تقسیم کرنے والا بینک ہے جس نے 18 اکتوبر 2022 کو اپنے پنشن سروس پورٹل کو بھوشیہ کے ساتھ مربوط کیا۔ باقی تمام 16 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ساتھ انضمام کا عمل شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔
  2. ڈاوپی پی ڈبلیو، نومبر 2022 سے نیشنل انوبھو ایوارڈز کی ویبینار سیریز شروع کرے گا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات پر مارچ 2015 میں شروع کی گئی مہم  انوبھو، ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اپنی اہم کامیابیوں اور ان کے تعاون کو ظاہر کرنے کا ذریعہ ہے۔ پورٹل پر منتخب تحریروں کو جمع  کرائے گئے مضامین کے ذریعے اپنی سروس کی مدت کے دوران مختلف حکومتی پالیسیوں کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور 10,000 روپے کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کا محکمہ قومی انوبھو ایوارڈز کی ویبینار سیریز کا آغاز کرے گا جو ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا اور اس میں دو انوبھو ایوارڈز/ویبینار شامل ہوں گے تاکہ  مقررین انوبھو پورٹل پر اپنے تجربات شیئر کریں اور ریٹائرڈ ملازمین میں بھرتیوں کے بارے میں بیداری کو بڑھایا جا سکے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ انوبھو پورٹل پر ریٹائرڈ افراد کے دفتر چھوڑنے والے نوٹوں کے ذریعے ملک کی انتظامی تاریخ کو دستاویزی شکل دینے کا یہ کلچر مستقبل میں بہتر حکمرانی  اور انتظامی اصلاحات کا سنگ بنیاد بنائے گا۔

 

***********

ش ح ۔ ع ح

U. No.12177



(Release ID: 1873419) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Marathi