سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے شلپ سماگم 2022  کا افتتاح کیا

Posted On: 02 NOV 2022 8:19PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض  اختیار ات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ویریندر کمار نے  آج نئی دلی میں  شلپ  سماگم  2022  کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض  اختیارا ت کے وزیر  جناب رام داس اٹھاولے   ، محترمہ  پرتما بھومک  اور سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات   کی  سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا  موجود تھیں ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرویریندر کمار نے کہا کہ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے تحت   این بی سی ایف ڈی سی ، این ایس ایف ڈی سی  اور این ایس کے ڈی ایف سی ،تین کارپوریشنوں کے مختلف چینل شرکاء  کے ذریعہ   دستکاروں  کے ذریعہ بنائی گئی اشیا کی فروخت کے لئے  ایک اچھا مارکیٹ نظام فراہم کیا جارہا ہے۔شلپ سماگم  یکم نومبر سے 15  نومبر  2022 تک منعقد کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K6EP.jpg

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کارپوریشنو ں کے شلپ سماگم  2022 کے مستفیدین  کو  ان کی دستکاری اشیا  کی نمائش اور  فروخت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔اس سال ان کے لئے  108  اسٹالز  مختص  کئے گئے ہیں۔مستفیدین   کی اشیاء میں  دھات سے  بنی   دستکاری اشیا   لکڑی سے بنی دستکاری اشیا ،  کین  اور بانس سے بنا سامان  چینی مٹی سے بنی اشیا ء،  ہیڈ لوم اور ٹیکسٹائلز ، لکڑی سے بنے  برتن ،زیورات  ،چمڑے سے بنی اشیاء، جوٹ سے بنی اشیا ء، قالین  / ڈیری ، لکڑی سے بنی دستکاری اشیا  چنّا پٹنم لکڑی سے بنے کھلونے ، پھلکاری اشیاء ، پانی میں  اگنے والے سنبل کے  پھولوں سے بنی اشیا ءاچار اور نامیاتی شہد ، ایری کشیدہ کاری کا کام اور سوجنی  کشیدہ کاری کام  ،اسکریوپن اشیا،  کیس اینڈ لائن  ، جیکٹ  ،راجستھانی جُوتی اور موتی کا کام وغیرہ  اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کےحوصلہ افزا ‘‘پی ایم دکش  ’’  موضوع  کے تحت   ہنر کو بہتر بنانے اور ہنر کے فروغ  میں تربیت   بھی گروپ کارپوریشنو ں کے اہداف کے لئے  نہایت  ضروری ہے  کیونکہ گروپ ، زیادہ تر روایتی اقتصادی سرگرمیوں میں  ملوث ہیں لہٰذا  منڈی میں  ٹارگیٹ گروپوں کی اقتصادی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے  کے لئے ہنر کو بہتر بنانے پر  بھی زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انہیں  ، محض  ان کی ضرورتوں  اور صلاحیت  کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  سرکاری وسائل اور سافٹ لونس  تک ان کی رسائی میں سہولت  پیدا کی جاسکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TQH9.jpg

بھارتی حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت 2001سے دلی ہاٹ ،  انڈیا انٹر نیشنل  ٹریڈ فئیر ( آئی آئی ٹی ایف) اورسورج کنڈ کرافٹ میلے میں نمائش   کا اہتمام کرکے  مستفیدین کو  مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے، جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل  اور صفائی کرمچاریوں سے ہے اور جنہوں نے وزارت کی اعلیٰ کارپوریشنوں کی مختلف اسکیموں کے تحت اپنی اشیا کی نمائش کی ہے  اور جنہیں  اس مقصد کے ساتھ  ان نمائشوں میں  اپنی  اشیا کی نمائش اور فروخت  کے لئے  بالکل مفت اسٹال فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ   اپنے نشانزد گروپوں کی مدد کرسکیں اور انہیں بااختیار بناسکیں اور   مستفیدین  کو  میٹرو اور بڑے شہروں  میں صارفین  / خریداروں  نیز بین الاقوامی خریدارو ں  کے  برتاؤ کو سمجھنے کا  اہل بنایا جاسکے  ۔اعلیٰ کارپوریشنوں نے  ملک میں   مالی قرضوں کی مختلف اسکیموں میں  بہترین کام انجام دیا ہے اور  ملک میں اب تک   52 لاکھ سے زیادہ مستفیدین  کا احاطہ کرتے ہوئے  15700 کروڑروپے تقسیم  کئے جاچکے ہیں اور  پی ایم دکش اسکیم کے تحت   پانچ لاکھ سے زیادہ تربیت کاروں  کو  ہنر کے فروغ کے لئے  495 کروڑروپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ مستفیدین شرکاء نے  ان نمائشوںمیں   اچھی فروخت درج  کی ہے، جس سے  اعلیٰ کارپوریشنوں کو  قرض  کی ان  کی رقم  واپس کرنے میں بڑی مد د ملی ہے ۔دلی کے وسط   میں  واقع آئی این اے میں دلی ہاٹ   میں  منعقد نمائشوں  میں ملکی اور غیر ملکی  وزیٹرس سمیت   لوگوں  کی  اچھی  تعداد درج کی گئی ہے۔پچھلےسالوںمیں دلی ہاٹ میں منعقد نمائشوں  کے ذریعہ  تین ہزارسے زیادہ مستفیدین فیضیاب ہوئے ہیں۔

پندرہ روزہ شلپ سماگم  2022 (یکم نومبر تا 15 نومبر ) تک  19 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  سےشلپ سماگم  2022دلی ہاٹ  میں  اشیا کی نمائش  اور فروخت    کاسلسلہ جاری ہے ۔

جن اشیا کی نمائش  کی جارہی ہے اس کی فہرست درج ذیل ہے:

 

نمار شما ر

ریاست کا نام

دستکاری / اشیاء

1

اآسام

کین  اور بانس سے بنی دستکاری اور ہیڈ لوم اشیاء

2

بہار

ہیڈ لوم ورک مدھوبنی  پیٹنگ

3

دلی

ملبوسات

4

ہرگجرات

ڈریس میٹریل (گجراتی کشیدہ کاری ) کچھ دستکاری اور موتی کا کام

5

ہریانہ

ڈریس میٹریل اور ریڈی میڈ ملبوسات

6

ہماچل پردیش

شالس ،اسٹول، جیکٹس ، نامیاتی شہد ،اچار ،چائے وغیرہ .

7

جموںوکشمیر

آری کام سوزنی کام ،کشمیری شالس

8

کرناٹک

لکڑی کے کھلونے ، اگربتیاں

9

 کیرالہ

اسکریو پن ،پانی میں اگنے والے سنبل پھولوں سے بنی اشیا وغیرہ

10

مدھیہ پردیش

 تانبے سے بنی اشیا ،مہیشوری  چندریری باگھ  پرنٹ سوٹس  ڈریس میٹریل  ،ساڑیاں اور اچار

11

مہاراشٹر

چمڑے سے بنی اشیا ،دستکاری اشیا، ڈریس میٹریلس

12

 پنجاب

پھلکاری کا کام ، پنجابی جوتی ، ڈریس میٹریل

13

پڈوچیری

چمڑےسے بنی اشیا، لکڑی سے بنے کھلونے ،ریڈی میڈ

14

راجستھان

راجستھانی جوتی ،پلنگ کی چادریں ، ایپلک کا کام ،اچار ، کھاکرہ  وغیرہ

15

تمل ناڈو

ملبوسات ، لکڑی کے کھلونے

16

تریپورا

جوٹ ،  کین  اور باس سے بنی جھاڑوئیں وغیرہ 

17

اتراکھنڈ

کھیس ، لوئی ،دری ،شال ،ڈریس میٹریل ، جیکٹس، کرتے  اور قمیضیں وغیرہ

18

اترپردیش

لکڑی پر نقاشی کا کام ، کپڑے کا کام ،سافٹائز  ،چکن کا کام  ، بنارسی ساڑی

19

مغربی بنگال

کانتھا اسٹچ  اور کٹ ورک  ڈریس میٹریل ساڑی وغیرہ

 

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-12178



(Release ID: 1873418) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi