جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کامیابی کے ساتھ منعقد کیا

Posted On: 02 NOV 2022 5:07PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ نے اپنے انتظامی کنٹرول والے سکریٹریٹ اور علاقائی دفاتر میں خصوصی مہم کا 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ہے۔ اس خصوصی مہم 2.0 کے دوران کئی صفائی کی خصوصی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔ اس مہم میں سینئر افسران اور ملازمین نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور مختلف صفائی کی سرگرمیوں میں پوری دلچسپی کے ساتھ کام کیا۔ محکمہ کے اعلیٰ سطحی افسران کے ذریعے کئی مواقع پر محکمہ میں صفائی کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ کے تحت  کام کرنے والے خود مختار ادارہ یعنی نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر سینی ٹیشن اور کوالٹی نے بھی خصوصی مہم 2.0 میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

  • محکمہ کے تحت آنے والے دفاتر میں خصوصی صفائی کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں
  • حوالوں کے مختلف زمروں میں زیر التوا معاملوں کا پوری مہارت سے نمٹارہ کیا گیا
  • متعدد فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 600 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی
  • خصوصی مہم کے تحت حاصل کی گئی کامیابیاں ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں
  • خصوصی مہم اور اس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا کافی استعمال کیا گیا

2 اکتوبر، 2022 سے 31 اکتوبر، 2022 تک منعقد خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلہ کے دوران مختلف زمروں میں جیسے وی آئی پی حوالہ، آئی ایم سی حوالہ، ریاستی حکومت کے حوالے، وزیر اعظم  کے حوالے، عوامی شکایات اور پی جی کی زیر التوا اپیلوں کا پوری مہارت کے ساتھ نمٹارہ کیا گیا اور مستقبل کے لیے ان کی شناخت کی گئی۔ اس دوران فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ خصوصی مہم کے دوران 600 مربع فٹ کی جگہ کو کچرے سے خالی کیا گیا۔

خصوصی مہم کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں کو انتظامی بہتری اور عوامی شکایت کے محکمہ کے ذریعے بنائے گئے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر ہینڈل پر بھی ٹوئٹ اپ لوڈ کرکے مہم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022KBV.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022KBV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RR0P.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034WDD.jpg

پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے ذریعے چلائی گئی صفائی مہم سے پہلے اور بعد کی تصویریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GVGS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C1WO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0082FN3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077BT6.jpg

خصوصی مہم 2.0 کے دوران ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے تحت کام کرنے والے آفس کے احاطہ کی صفائی کی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ق ت۔ ت ح۔

(2022۔11۔03)

U -12176

                          


(Release ID: 1873387) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi