وزارت دفاع

گوا بحری سمپوزیم

Posted On: 02 NOV 2022 9:14PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2022 تک گوا میں دو سالہ گوا بحری سمپوزیم کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

ہندوستانی بحریہ عالمی کووڈ-19 وبا کے بعد مدعو کئے گئےتمام 12 بیرون ممالک کے مندوبین کی جسمانی شرکت دیکھ کر کافی خوش تھی۔ ہندوستان کے علاوہ 12 دوست غیر ملکی بحر ہند کے ساحلی ممالک کی بحریہ اور میری ٹائم ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل تھے۔ نیول وار کالج، گوا کے ذریعے منعقدہ مذاکرہ کی اس مجلس میں ان مندوبین نے شرکت کی۔

نیول وار کالج  کے   ڈپٹی کمانڈنٹ کموڈور نتن کپورنے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور نیول وار کالج  کے این ایم، کمانڈنٹ   ریئر ایڈمرل راجیش دھنکھر نے سمپوزیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سمپوزیم کے دو دنوں کے دوران، شرکاء نے عصری مطابقت کےبحری سلامتی کے متعدد پہلوؤں پر غور وفکر کیا۔ جی ایم ایس- 22 کا تھیم ’’بحیرہ ہند کے خطے میں بحری سیکورٹی چیلنجز: مشترکہ میری ٹائم ترجیحات کو تعاون پر مبنی فریم ورک میں تبدیل کرنا‘‘ تھا۔  ڈیڈیکیڈ ذیلی موضوعات کے ساتھ چار پینل مباحثوں کے ذریعے، شرکاء گوا میری ٹائم کانکلیو کے لیے ایک واضح نقطہ نظر حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کی میزبانی ہندوستانی بحریہ 2023 میں کرے گی۔

کموڈور انیل جگی، کموڈور (فارن کوآپریشن) نے اپنے اختتامی خطاب میں گوا میری ٹائم سمپوزیم-22 کے دوران ان کی پرجوش شرکت اور قابل قدر تعاون کے لیے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے یکم  نومبر 2022 کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کا دورہ کرنے کے موقع کا  بھی فائدہ اٹھایا  اور  ہندوستانی شپ یارڈز کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا ۔ مندوبین نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز پرلے، ایک گائیڈڈ میزائل ویسل کا دورہ کیا، جسے جی ایس ایل نے 2002 میں تیار کیا تھا اور انہیں شپ لفٹ کی سہولت سمیت تعمیر اور مرمت کے  شعبے  بھی دکھائے گئے۔

ہندوستان نے بحر ہند کے علاقے میں بحری سلامتی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے تصور کی مسلسل وکالت کی ہے۔ گوا میری ٹائم سمپوزیم اور گوا میری ٹائم کانکلیو، جو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ باری باری سالوں میں منعقد کیا جاتا ہے، ایسی ہی کوششوں کا مظہر ہے۔

ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے تحت  ہندوستانی بحریہ سال 2023 میں گوا میری ٹائم کانکلیو کی میزبانی کرنے کے لیے پر امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(7)HX70.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)FBDD.JPG

 

 

***********

 

 

ش ح ۔ ع ح

U. No.12167



(Release ID: 1873372) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi