ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے دلی این سی آر میں جی آراے پی کے  تیسرے مرحلے کے نفاذکی نظرثانی کیلئے جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 02 NOV 2022 7:11PM by PIB Delhi

سی اے کیو ایم نے  آج پورے راجدھانی خطے میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آراے پی)کے پہلے،دوسرے اور تیسرے مرحلے کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دہلی کے ساتھ گزشتہ جائزہ میٹنگ کو جاری رکھتے ہوئے ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کے این سی آر اضلاع کے نفاذاتی ایجنسیوں /اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ ان این سی آر اضلاع کو جی آر اے پی کے تحت پہلے ،دوسرے اور تیسرے مرحلے کے  نفاذ میں وسعت لانے اور  کمیشن کی قانونی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ سمیت سخت کارروائی کے نفاذ کو عمل میں لانے کی بات دوہرائی گئی ہے۔

جائزہ میٹنگ میں فائرٹینڈرس کے استعمال سمیت پانی کے چھڑکاؤ میں اضافہ، 24 گھنٹے سڑکوں کی میکانیکی صفائی ، تعمیر اور انہدام کے مقامات پر اسموگ گن کے بہتر اور زیادہ استعمال ، فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے مضبوط بندوبست، فضلہ جلانے والوں کے خلاف سخت نگرانی اور سخت تعزیراتی کارروائی، صنعتوں میں منظور شدہ صاف ایندھن کے واحد استعمال کی یقین دہانی، کانکنی کی سرگرمیوں سے متعلق پابندی کا نفاذ، بغیر پی یو سی سی کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف چلان جاری ہونا، دھول پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں، تندوروں میں کوئلہ کے استعمال کے خلاف مہم وغیرہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

جی آر اے اپی کی ذیلی –کمیٹی کے رکن ڈاکٹر وی کے سونی نے کہا کہ جی آراے پی کے تحت کئے گئے موثر اقدامات اور سخت کارروائی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں این سی آر کے فضائی معیار میں مثبت  اور بہتر اثر  دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

 

***********

ش ح ۔ ع ح

U. No.12168


(Release ID: 1873349) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi