زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمہ کی  صفائی ستھرائی اور حکومت میں زیرالتوا معاملات میں کمی لانے سے متعلق خصوصی مہم پر زور


آئی سی اے آر کے 113 اداروں اور 700 سے زائد کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز)نے خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لیا

اس خصوصی مہم کے دوران دفتر کے  کوڑاکرکٹ کوٹھکانے لگانےکے عمل کے ذریعہ 40 لاکھ روپئے کی ا ٓمدنی ہوئی

Posted On: 02 NOV 2022 5:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے  صفائی ستھرائی اور  حکومت میں زیرالتوامعاملات کو کم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ 2 اکتوبرسے 31 اکتوبر2022 تک خصوصی مہم کااعلان کیا تھا ۔

خصوصی مہم کے دوران زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای ) اور اس کے خود مختار ادارے  یعنی زرعی تحقیق کا بھارتی کونسل (آئی سی اے آر)  ، ملک بھرکے 700 سے زائد کرشی وگیان کیندر اور آئی سی اے آر کے 113 اداروں کے ذریعہ مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔ اس خصوصی مہم کے دوران ڈی اےآر ای /آئی سی اے آر کے فیلڈ اور  دفتری شاخوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

http://www.icar-crida.res.in/News/SSC/2.jpg

کرشی وگیان کیندر (کے وی کے )، رنگا ریڈی ضلع، تلنگانہ

ڈی اے آر پی جی ، حکومت ہند میں سکریٹری جناب وی سری نواس نے جائزہ لیا

کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) نے موضوعاتی شعبوں جیسے ورمی کو کمپوسٹ کا استعمال کرتے ہوئے مائیکرو بیل پر مبنی زرعی فضلہ کے بندوبست کے لئے گاؤں کو گود لینے ، سوچھتا کے بارے میں بیداری پروگرام ، فصل کی باقیات کے بندوبست ، فضلہ اور دولت سے متعلق ٹکنالوجیوں کامظاہرہ ، کسانوں کے ساتھ دیہی پروگراموں کا نفاذ ،  حفظان صحت ، صاف صفائی، دفاتراور کیمپس  کی صاف صفائی ، اور کوڑا کرکٹ  کو ٹھکانے لگانے  وغیرہ سے متعلق اسکولی بچوں کو واقف کرانے جیسی مختلف سرگرمیو ں میں حصہ لیا ۔

 

کے وی کےبھارتی ، جھانسی۔ سوچھتاکاحلف لیتے ہوئے

رواں ماہ کے خصوصی مہم کے دوران  اہم حصولیابیاں حسب ذیل ہیں :

  • کے وی کیز نے  ورمی کمپوسٹ ٹکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے زرعی فضلہ کے بندوبست کو فروغ دینے کے لئے 1200 سے زائد گاؤوں کوگودلیا ، جس میں 38000 سے زائد شرکا کی شرکت ہے ۔

کے وی کے ، نمک کال ۔ ورمی کمپوسٹنگ کا استعمال کرتےہوئے فصل کی باقیات کی ری سائیکلنگ سے متعلق تربیت

کے وی کے امبالہ ۔ورمی کمپوسٹنگ سے متعلق تربیتی پروگرام

  • سوچھتا سے متعلق بیداری پروگرام میں 91000 افراد سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ۔
  • کے وی کیز کی جانب سے ’’فصل کی باقیات کے بندوبست سے متعلق ‘‘تقریبا980 سرگرمیاں انجام دی گئیں ، جن میں 35000 افراد شامل ہوئے اور اس میں 28000 کسان تھے۔
  • کے وی کیز کی جانب سے ضلع کو دولت میں بدلنے سے متعلق ٹکنالوجیوں کی نمائش کے لئے تقریبا 960 سرگرمیاں ا نجام دی گئیں ۔ 22000 سے زیادہ افراد نے ان سرگرمیوں میں شرکت کی ۔
  • گاؤوں کی صاف صفائی کی مہم کے تحت 1800 سے زائد گاؤوں میں صاف صفائی کے امور کو انجام دیا گیا۔ اس  مہم میں 38000 سے زیادہ افرادشامل ہوئے، جن میں زیادہ تراسکولی بچے، کسان اور سماج کے دیگر اراکین تھے۔

 

کے وی کے کامروپ۔ سوچھتا سے متعلق بیدار ی پروگرام

  • تقریبا 28000 اسکولی بچوں کو  790 سے زائد سرگرمیوں کے ذریعہ حفظان صحت اورصاف صفائی جیسے مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کی گئی۔
  • کے وی کیزکے 8000 سے زائد عملےکےاراکین   تقریبا2290 مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ دفاترکی صاف صفائی اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانےکی سرگرمیوں میں  شامل ہوئے ۔
  • اس خصوصی مہم کے دوران دفترکے کوڑاکرکٹ کوٹھکانےلگانےکےعمل کےذریعہ تقریبا 40 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔

**********

ش ح ۔ع ح۔ف ر

U.No:12162



(Release ID: 1873335) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi