ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالہ انوائرانمنٹ اور انڈین پلائیووڈ انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی سوچھتا مہم 2.0


کچرے کے نظام کے بہترین طریقے صفائی ستھرائی اور پائیداری کو یقینی بناتے ہیں

Posted On: 02 NOV 2022 4:58PM by PIB Delhi

جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالہ انوائرانمنٹ اور انڈین پلائیووڈ ریسرچ کے علاقائی مراکز میں صفائی ستھرائی  مہم 2.0 ،14 ستمبر 2022 ،سے 31 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی جس کے دوران مراکز نے پیرامیٹرز کے حوالے سے زیر التواء معاملات  کی نشاندہی کی جن کی شناخت ڈی اے آر اینڈ پی جی کے ذریعہ کی گئی اور ان کے فوری ازالے کے لیے کام کیا گیا۔ ان میں جائزہ اور ریکارڈ کے انتظام کے لیے فائلوں کی شناخت اور ریکارڈ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ، ٹھکانے لگانے کے لیے کچرے / فضلہ مواد، ای ویسٹ شامل ہیں۔ خصوصی سوچھتا مہم 2.0 یا مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک شروع کیا گیا تھا تاکہ شناخت شدہ کچرے ، الیکٹرانک ویسٹ، فرسودہ فائلوں اور دستاویزات کو صاف کیا جا سکے اور صفائی  ستھرائی مہم، نمائش اور استعداد کار میں اضافہ کے ذریعے عوامی بیداری کو بڑھایا جا سکے۔

مختلف مراکز میں اچھے طریقے اختیار کئے گئے

 

جی بی پی این ایچ ای ،ہماچل علاقائی سینٹر (ایچ آر سی)موہل کلو(ایچ پی)

سینٹر کے احاطے میں پیدا ہونے والا کچرا جیسے  بائیو ڈی گریڈیبل کچرا اور نان بائیو ڈی گریڈیبل  کچرے کو اچھی طرح سے الگ الگ شکل میں جمع کیا جاتا ہے۔ بایوڈیگریڈیبل کچرا ، خاص طور پر کھانے کا کچرا  اور پودوں کی باقیات، کو خودکار بائیو کمپوسٹر اور احاطے میں بنائے گئے گڑھوں کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے باغات اور آربوریٹم میں استعمال کرنے کے لیے کھاد میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ خودکار بائیو کمپوسٹر 100 کلو گرام کی صلاحیت کے ساتھ نصب ایک مشین ہے، جو 24 گھنٹے کے اندر کھانے کے فضلے کو کھاد میں بدل دیتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00166RL.jpg

 

پلاسٹک اور شیشے کی شکل میں غیر بایوڈیگریڈیبل کچرے کو ماحولیاتی اینٹوں میں ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ ایکو-برک مشین کے استعمال سے، پی ای ٹی  بوتلیں اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ریپرز کو پہلے چھوٹے دانے داروں میں گھٹا کر اور پھر زیادہ درجہ حرارت پر گرم کرکے آپس میں جڑی اینٹوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں، دیگر تعمیرات جیسے کہ باغ کی دیواریں دوسری قسم کی ایکو برک کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں، جو پی ای ٹی  بوتلوں میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک یا ریت سے بھر کر بنائی جاتی ہیں۔ شیشے کی بوتلوں کا استعمال  انسٹی ٹیوٹ کے گراؤنڈ کے اندر برقرار رکھنے والی دیواروں اور راستوں کی تعمیر کے لیے اینٹوں کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VI52.jpg

انسٹی ٹیوٹ کے آر ٹی سی احاطے میں پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں کے دوبارہ استعمال کے طریقے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068ODE.jpg

غیر بایوڈیگریڈیبل کچرے کے ساتھ ماحولیاتی اینٹوں کی تیاری

جی بی پی این آئی ایچ ای ،سکم علاقائی سینٹر (ایس آر سی)،پانگ تھانگ ،گنگٹوک سکم

 

خراب کاغذات کو فائل کور، پیپر بیگ وغیرہ بنانے کے لیے ری سائیکلنگ کے لیے الگ کیا گیا تھا۔ کیمپس کے اندر تیار کیے گئے ویسٹ کلیکشن سینٹر میں جمع ہونے والے بائیو ڈیگریڈیبل کچرے  کو بائیو کمپوسٹ اور کھاد بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایس آر سی کے رہائشیوں کے لیے اس کے احاطے میں کچرا  جمع کرنے، الگ کرنے اور انتظام کرنے کا شیڈ تیار کیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کیمپس کے رہائشیوں اور ایس آر سی کے عملے کو، اور ٹاکسے انٹرنیشنل اسکول اور این بی بی کالج کے طلباء کو فضلہ کی علیحدگی، اس کے مناسب انتظام اور بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کو استعمال کرتے ہوئے بائیو اور ورمی کمپوسٹ بنانے کے حوالے سے نمائش اور تربیت دی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007NIAW.jpg

 

جی بی پی این آئی ایچ ای شمال مشرقی سینٹر (این ای آر سی)،ایٹانگر ،اروناچل پردیش

 

اروناچل پردیش کے سوچھ بھارت مشن 2.0 کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور مقامی اخبارات میں معلومات شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو اس خصوصی مہم کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے این ای آر سی نے حکومت کی مختلف سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر دو فیلڈ پر مبنی سوچھتا مہموں کا اہتمام کیا۔

پہلی فیلڈ ایکٹیویٹی ڈیرہ ناٹنگ گورنمنٹ کالج (ڈی این جی سی ) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ پروگرام کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں میں ڈی این جی سی  کے بوٹینیکل گارڈن سے جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کی صفائی، اس کے بعد مقامی طور پر اہم دواؤں کے درختوں کی مختلف اقسام کے پودے لگانا اور طلباء میں بیداری شامل تھی۔ ڈی این جی سی  اور جی بی پی این آئی ایچ ای -این ای آر سی  کے شعبہ نباتیات اور زولوجی کے کل 65 طلباء اور فیکلٹی نے پروگرام میں حصہ لیا۔

دوسری فیلڈ سرگرمی کا اہتمام اروناچل پردیش حکومت کے محکمہ ماحولیات اور جنگلات کے اشتراک سے ایٹا نگر علاقے کے دریا پہاڑیوں کے سیاحتی مقام ’داریہ فال‘ پر کیا گیا۔ کچرا جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور شیشے کی بوتلیں، کین اور پلاسٹک کے ریپرشامل ہیں، کو جمع کیا گیا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ پوسٹر ڈسپلے کے ذریعے سیاحوں کو جنگلاتی علاقوں میں صفائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008UJZ5.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00905UC.jpg

 

انڈین پلائیووڈ انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی آر ٹی آئی)

ٓئی پی آئی آر ٹی آئی میں لیبارٹری کے پیمانے پر کٹی ہوئی  فائلوں سے بورڈز کی کامیاب ترقی کی گئی۔ دفتری کچرے  کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے اسے پائلٹ پیمانے پر مزید فروغ دیا  جا سکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011KH8X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0103KR8.jpg

 

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:12151

 



(Release ID: 1873292) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi