دیہی ترقیات کی وزارت
خواتین کے ایس ایچ جی اور پتنجلی کی مصنوعات کی کو-برانڈنگ کے مواقع تلاش کیے جائیں گے
خواتین کے ایس ایچ جی کی طرف سے تیار کردہ منتخب مصنوعات پتنجلی اسٹورز کے ذریعے فروخت کی جائیں گی
دیہی ایس ایچ جی خواتین کی روزی روٹی کے اقدامات کی حمایت میں باہمی طاقتوں کو فروغ دینے کے لیے دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی -این آر ایل ایم ) اور پتنجلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
Posted On:
02 NOV 2022 6:50PM by PIB Delhi
ڈی اے وائی –این آر ایل ایم ، دیہی ترقی کی وزارت اور پتنجلی کے ایس ایچ جی کی باہمی طاقت کو بڑھانے اور اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی جناب گری راج سنگھ نے اسے دیہی ایس ایچ جی خواتین کو کم از کم 1 لاکھ روپے سالانہ ، یعنی لکھپتی دیدی کی خواہش مند آمدنی حاصل کرنے میں مدد کرنے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
ایم او آر ڈی کی جانب سے محکمہ دیہی ترقی، ایڈیشنل سکریٹری – آر ایل، جناب چرنجیت سنگھ اور پتنجلی کی جانب سے دیویا یوگ مندر ٹرسٹ کے سکریٹری جنرل آچاریہ بال کرشنا کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا۔

دیہی ہندوستان کو تبدیل کرنے میں وزارت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے، آچاریہ بال کرشنا نے دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہ شراکت داری کئی جہتوں میں اس کے تعاون سے ایس ایچ جی خواتین کو مضبوط کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

پتنجلی اور ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے درمیان تعاون کے وہ شعبے ہیں-
- ڈی اے وائی این آر ایل ایم کے لیے پتنجلی کی قومی وسائل کی تنظیم (این آر او) کے طور پر پہچان۔
- پتنجلی مصنوعات کے ڈیلر/ڈسٹری بیوٹرز کے طور پر سی ایل ایف، پی جیز، پی ایز کے لیے کاروباری مواقع۔
- منتخب کردہ ایس ایچ جی مصنوعات پتنجلی اسٹورز میں رکھی جائیں گی۔
- این آر ایل ایم اور پتنجلی کے ذریعہ یس ایچ جی سے منتخب مصنوعات کی کو-برانڈنگ۔
- ایس او پیز اور منتخب ایس ایچ جی مصنوعات اور عمل کے لیے کوالٹی کنٹرول۔
- سی ایل ایف ، پی جیز ، پی ایز بطور وینڈر پتنجلی کو ایس ایچ جی پروڈیوسر سے منتخب اشیاء/اجزاء کی فراہمی کے لیے
- ایس ایچ جی کے لیے صحت کے اختیارات کو وسعت دینے کے لیے ایس ایچ جی کی عام بیماریوں کے لیے روایتی اور جڑی بوٹیوں کی دوائیوں اور یوگا کے بارے میں تربیت ۔
سیاق و سباق کا تعین کرتے ہوئے، دیہی ترقی کے سکریٹری جناب ننگیندر ناتھ سنہا نے مفاہمت نامے کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے اس مفاہمت نامے کو ایم او آر ڈی اور پتنجلی دونوں کے لیے جیت کا طریقہ قرار دیا۔

این آر ایل ایم دیہی ایس ایچ جی خواتین کے ذریعے چلائے جانے والے کاروباروں کی مدد کے لیے کئی کوششیں کر رہا ہے جو کھانے کی مصنوعات، دستکاری اور ہینڈ لوم وغیرہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ پروڈیوسروں کو منڈیوں سے جوڑنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، این آر ایل ایم اور ایس آر ایل ایم نے ایس ایچ جی اور ایس ایچ جی ممبر انٹرپرینیورز سے متعدد چینلز جیسے سارس گیلری، ریاست کے مخصوص ریٹیل آؤٹ لیٹس، ای کامرس پلیٹ فارم جیسے جی ای ایم ، فلپ کارٹ ، ایمازون اور ای کامرس ڈی اے وائی -این آر ایل ایم کے ریاست کے ای کامرس کے ذریعے تیار شدہ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
دیویا یوگ مندر ٹرسٹ ایک پتنجلی ادارہ ہے جو یوگا اور آیوروید کے ساتھ بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے قائم کرتا ہے۔ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، یہ دیویا فارمیسی ، دیویا پرکاشن ، دیویا یوگ سادھنا ، دیویا گئو شالہ اور دیویا نرسری جیسے کئی پتنجلی یونٹوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ مزید تکنیکی پشت پناہی پتنجلی انسٹی ٹیوشنز یعنی بھارووا سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ ، بھروا ایگری سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ، پتنجلی آرگینک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اور پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھی اداروں کے ساتھ مل کر فراہم کی جا رہی ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی )ڈی اے وائی این آر ایل ایم کے تحت اپنے فلیگ شپ پروگرام کے طور پر یس ایچ جی ایکو سسٹم کے ذریعے آمدنی کو بڑھانے اور ان کی پیداوار کے لیے بہتر اور منافع بخش منڈیوں کے ذریعے ان کو بڑھتی ہوئی آمدنی فراہم کرنے کے ذریعے دیہی ہندوستان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
بلاکس
|
6972
|
اضلاع
|
721
|
ریاستیں
|
34
|
کوریج
|
8.61 کروڑ خواتین
|
سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی )
|
لاکھ 79.60
|
ولیج آرگنائزیشن (وی او )
|
لاکھ4.53
|
کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف )
|
29358
|
کیپٹلائزیشن سپورٹ
|
کروڑ روپے 19249
|
بینک فنانس لیوریج
|
لاکھ کروڑ روپے 5.70
|
**************
ش ح ۔ا م۔
U:12153
(Release ID: 1873285)
Visitor Counter : 116