محنت اور روزگار کی وزارت

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کی تنظیم میں خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کامیابی سے چلائی گئی


11637 پرانی فائلیں نمٹا دی گئیں اور 1200 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی

Posted On: 02 NOV 2022 6:57PM by PIB Delhi

چیف لیبر کمشنر کی تنظیم اور ملک بھر میں اس کے 20 علاقائی دفاتر میں دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔

شرم شکتی بھون، نئی دہلی میں چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کا دفتر اور احمد آباد، اجمیر، آسنسول، بنگلورو، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، کوچین، دہرادون، دھنباد، گوہاٹی، حیدرآباد، جبل پور میں واقع فیلڈ دفاتر اور کانپور، کولکاتہ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ، رائے پور  میں کام کرنے والے دفاتر اور مذکورہ علاقوں میں واقع ایل ای او (سی)، اے ایل سی (سی اور آر ایل سی (سی )کے آزاد دفاتر نے خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لیا۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران تقریباً 12000 پرانی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور کل 11637 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ ناپسندیدہ مواد، کچرے  کی شناخت  کی گئی  اورانہیں ہٹا  دیا گیا۔نتیجے کے طور پر، کل 1200 مربع فٹ جگہ کو خالی  کر دیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں واقع تمام دفتری احاطوں  کے آس پاس کے علاقوں کو جھاڑیوں اور گھاس پھوس سے صاف کر دیا گیا ہے۔ درختوں کو تراشا گیا ہے اور دفتر کے احاطے کو صاف کیا گیا ہے تاکہ جگہ کو ایک قابل نمائش شکل دی جا سکے۔ خصوصی مہم 2.0 کامیابی کے ساتھ سی ایل سی (سی)تنظیم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے چلائی گئی ہے

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) تنظیم:

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کی تنظیم، جسے سنٹرل انڈسٹریل ریلیشنز مشینری بھی کہا جاتا ہے، ملک کی ایک اعلیٰ تنظیم ہے جو بنیادی طور پر مرکزی حکومت کے دائرہ کار میں ہم آہنگ صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ وزارت محنت اور روزگار کا ماتحت دفتر ہے۔ چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کی تنظیم کا بنیادی کام مزدور قوانین، نیم عدالتی کاموں، روک تھام اور صنعتی تنازعات کو مصالحت/ثالثی اور ٹریڈ یونین کی رکنیت کی تصدیق کے ذریعے ان کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

***********

ش ح ۔ا م۔

U:12154



(Release ID: 1873283) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada