نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا خواتین کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں کئی جونیئر اور یوتھ نیشنل ریکارڈ بنائے گئے
Posted On:
02 NOV 2022 5:41PM by PIB Delhi
مودی نگر، اتر پردیش میں آج ختم ہونے والے کھیلو انڈیا خواتین کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کے مرحلہ 2 میں متعدد قومی ریکارڈ بنائے گئے۔ یہ ٹورنامنٹ سینئر، جونیئر اور نوجوان عمر کے زمروں میں منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (IWLF) نے کیا تھا اور اسے کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کے محکمہ کھیل کی حمایت حاصل تھی۔
ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ (RSPB) نے سینئر خواتین کے زمرے میں فاتح ٹیم کی ٹرافی حاصل کی، جب کہ مہاراشٹر نے جونیئر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے زمرے میں فاتح ٹیم کی ٹرافی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں ان ویٹ لفٹرز نے شرکت کی جو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ساتھ ساتھ کھیلو انڈیا اسکالرشپ اسکیم کا حصہ ہیں۔ قومی ریکارڈ اکانکشا ویوہارے، بھاونا، مارٹینا دیوی، یوگیتا کھیڈکر اور کلپنا یادو نے بنائے۔
پوائنٹس کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں تین بہترین لفٹرز درج ذیل تھے: کومل جوہر (سینئر خواتین)، سنجو دیوی (جونیئر خواتین) اور اکانکشا ویوہارے (یوتھ گرلز)۔
کھیلو انڈیا لیگ کے تمام ایڈیشنز میں انعقاد کے لیے حکومت ہند کی طرف سے پیش کی جانے والی امداد کی کل رقم 1.88 کروڑ روپے ہے، جس میں تمام عمر کے 10 ویٹ زمروں میں سرکردہ 8 رینک والے ویٹ لفٹرز کے لیے 48.3 لاکھ روپے کا کل نقد انعام شامل ہے۔
درج ذیل نیشنل ریکارڈ بنے:
نوجوان: 40 کلوگرام – آکانکشا ویاہارے (اسنیچ: 60 کلوگرام، سی اینڈ جے: 71 کلوگرام، کل: 131 کلوگرام)؛ 64 کلوگرام - بھوانا (اسنیچ: 88 کلوگرام، سی اینڈ جے: 113 کلوگرام، کل: 201 کلوگرام)؛ +81 کلوگرام - مارٹینا دیوی (اسنیچ: 83 کلوگرام، کل: 191 کلوگرام)؛
جونیئر: 64 کلوگرام – بھوانا (اسنیچ: 88 کلوگرام، سی اینڈ جے: 113 کلوگرام، کل: 201 کلوگرام)؛ 81 کلوگرام – کلپنا یادیو (اسنیچ: 90 کلوگرام، کل: 201 کلوگرام)؛ 87 کلوگرام – یوگیتا کھیڈکر (اسنیچ: 78 کلوگرام، سی اینڈ جے: 105 کلوگرام، کل: 183 کلوگرام)؛ +87 کلوگرام - مارٹینا دیوی (کل: 191 کلوگرام)
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 12150
(Release ID: 1873282)