شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (MDoNER) نے دو اکتوبر سے اکتیس اکتوبر 2022 تک اپنے دفاتر میں سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کا مشاہدہ کیا

Posted On: 02 NOV 2022 5:43PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (MDoNER) نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یہ مہم شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف مقامات پر وزارت کے فیلڈ دفاتر پر مرکوز تھی۔ صفائی مہم 34 شناخت شدہ مقامات پر چلائی گئی جن میں MDoNER، NEC، NEDFi، NEHHDC، NERAMAC اور NECBDC کے دفاتر شامل ہیں۔ مہم کی خاص بات ملازمین اور عام لوگوں کی بھر پور شرکت تھی۔ این ای ڈی ایف آئی اور این ای سی سائٹس سے ردی کو ٹھکانے لگانے سے 1,07,697 روپے کی آمدنی ہوئی۔

اس مہم کے دوران 550 شناخت شدہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا۔ 313 الیکٹرانک فائلوں میں سے 213 کو DARPG کے رہنما خطوط کے مطابق بند کر دیا گیا۔

سوچھتا اقدامات کی تصاویر کا ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر باقاعدگی سے اشتراک کیا جاتا رہا ہے۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے افسر نے مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے گوہاٹی اور شیلانگ میں سوچھتا مہم کے لیے شناخت کیے گئے مقامات کا دورہ بھی کیا۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت آنے والے مستقبل میں سوچھ بھارت کے خیال کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرے گی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12156



(Release ID: 1873281) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Manipuri