جل شکتی وزارت

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے انڈیا واٹر ویک 2022 کا افتتاح کیا


ساتواں انڈیا واٹر ویک 2022 ایک سے پانچ نومبر2022 تک جاری رہےگا

دیرپا ترقی اور مساویانہ فراہمی کے لئے پانی کی حفاظت

پانی کا تحفظ واحد راستہ ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ مستقبل تحفے میں دیں:صدرجمہویہ مرمو

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے 2024 تک ملک بھر میں سو فیصد پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے وژن کاا علان کیا

Posted On: 01 NOV 2022 7:57PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مرکز میں آج ساتویں انڈیا واٹر ویک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کی گونر محترمہ آنندی بین پٹیل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ،جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جناب بشویسور ٹوڈو بھی موجود تھے۔ آبی وسائل دریاؤں کے فروغ اور دریائے گنگا کے احیا کے محکمے کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے تمام شخصیتوں کا خیر مقدم کیا اور صدر جمہوریہ اور دیگر شخصیتوں کی موجودگی میں جل بھرو نام کی مقدس تقریب شروع ہوئی جس کے تحت ایک گھڑے میں پانی ڈالا گیا جو جل شکتی کے وژن کو مستحکم کرنے کی علامت تھا۔یہ تقریب پانی کے تحفظ کی زبردست اہمیت کا مظہر ہے۔

آئی ڈبلیو ڈبلیو 2022 کے دوران 4تکنیکی اجلاس منعقد ہونگیں جن کے تحت دس سیمینار ،دس مباحثے دیگر تقریبات وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔بین الاقوامی اور قومی اہمیت کی شخصیتوں کا ایک بڑا گروپ آبی بندوبست کے میدان میں اپنے تجربات سے واقف کرائے گا اس کے علاوہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو موضوع کے تحت ہوگا اور اس میں ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش کاروں کو ہزاروں امکانی صارفین ،انتہائی قابل لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا موقع ملےگا اور مشترکہ پروجیکٹوں کے پیشہ ورانہ موقع فراہم ہوں گے کہ وہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بھارت میں پانی کی مارکٹ میں اپنی تجارت شروع کرسکیں اور اپنے برانڈ کی تشہیر اور شبیہ میں اضافہ کرسکیں ۔ اس موقع پر ان تقریبات سے الگ ڈنمارک کی طرف سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

 

 

  • صدرجمہوریہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ سبھی کو انڈیا واٹر ویک 2022 کے دوران تبادلہ خیال اور ٹیکنالوجیز سے ایک دوسرے کو واقف کرانے سے فائدہ ہوگا۔
  • آبی وسائل کی دیر پا ترقی کی راہ میں درپیش مسائل  کو دور کرنے کے لئے پانچ روزہ تقریب ۔
  • ڈنمارک ،فن لینڈ ،جرمنی ،اسرائیل اور یوروپی یونین ساتویں آئی ڈبلیو ڈبلیو میں شرکت کررہے ہیں۔
  • جل شکتی کے مرکزی وزیر کی صدر نشینی میں مکمل اجلاس منعقد کیا گیا۔
  • پانی کی سبھی کو یقینی فراہمی ،تحفظ اور آب وہوا میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں  کے بارے میں مذاکرات کئے گئے ۔
  • پانی سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار سے متعلق نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا۔

 

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے ۔بھارتی تہذیب میں پانی نہ صرف زندگی کے لئے ضروری ہے بلکہ زندگی کےبعد کے سفر میں بھی پانی کی اہمیت ہے۔ اسی لئے پانی کے سبھی مسائل کو مقدس مانا جاتا ہے لیکن فی الحال اگر ہم صورتحال پر نظر ڈالیں تو یہ کافی تشویشناک ہے ۔ لہٰذا ایسی صورتحال میں پانی کے بندوبست پر بات چیت ایک نہایت قابل ستائش قدم  ہے۔پانی کا مسئلہ محض بھارت کے لئے ہی اہم نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے بھی اہم ہے اور مجھے یہ بات کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ڈنمارک ،فن لینڈ ،جرمنی ،اسرائیل اور یوروپی یونین ،اس ساتویں انڈیا واٹر ویک میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس فورم میں  ایک دوسرے کو نظریات اور ٹیکنالوجیز سے واقف کرانے سے  بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا ۔

صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ پانی زراعت کے لئے ایک بڑا وسیلہ ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ،آنے والے برسوں میں ایک بڑا چیلنج بن جائے گا۔پانی کا مسئلہ کثیر جہتی اور پیچیدہ ہے جس کے لئے سبھی متعلقہ فریقوں کو کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے عوام سے زور دیکر کہا کہ وہ پانی کے غلط استعمال سے باخبر رہیں اور دوسروں کو بھی پانی کے تحفظ کے بارے میں بیدار کریں ۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ساتویں واٹر ویک کے دوران غورو خوض کے نتیجے سے  اس روئے زمین اور انسانیت کی فلاح کا راستہ ہموار ہوگا ۔انہوں نے عام لوگوں ،کسانوں ،افراد اور خاص طور پر بچوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے تحفظ کو اپنی اخلاقیات کا حصہ بنالیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف اس طریقہ سے ہم آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ تر مستقبل تحفہ میں دے سکیں گے۔

اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے کہا کہ ہمیں پانی کے تحفظ کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل پانی کے ساتھ محفوظ ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور ساتویں انڈیا واٹر ویک 2022 کے کامیاب انعقاد کو سراہا ۔اپنی قابل قدر تقریر میں انہوں نے پانی کی سبھی کو یقینی فراہمی کے تئیں اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سلسلے میں تحریک دی۔انہوں نے ’جل ہے تو جیون ہے‘ کے پیغام کو دوہرایا اور کہا کہ یوپی میں زیر زمین اور زمین کے اوپر پانی کی وافر سپلائی موجود ہے ۔

جل شکتی ہے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم لوگوں کا پس منظر ایک دوسرے سے مختلف رہا ہے لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہم پانی کے تحفظ سے متعلق مسئلے کو حل کرنے کے لئے آج یکجاں ہیں ۔پانی کے تحفظ کے معاملے اور اس کے بندوبست کا مجموعی  طورپر تعلق عالمی کوششوں سے ہے۔ انڈیا واٹر ویک کی تقریب ایک منفرد انداز کی تقریب ہے تاکہ ان تمام گہرے خیالات کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔ مزید یہ کہ انہوں نے 2024 تک ملک بھر میں پانی کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کا تصور پیش کیا اور شہریوں سے زور دیکر کہا کہ وہ تحریک میں حصہ لیں اور اسے پانی کے تحفظ والے بھارت کے لئے جن آندولن بنائیں ۔

جھارکھنڈ کی پانی سے متعلق جدو جہد کرنے والی شخصیت محترمہ اکلی ٹوڈو اور گجرات کے شہر بھج سے تعلق رکھنے والی محترمہ ہیرا بین  نے اپنے اپنے علاقوں میں پانی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنے تجربات بیان کئے۔

یہ مکمل اجلاس پہلے دن کے اواخر میں ،جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  کی صدر نشینی کے تحت منعقد کیا گیا  ۔جمہوریہ تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے پہلے نائب وزیرشوئم زوداجمشید ، انجینئر میری پرسکا ون فرڈ ماہونڈی ، یونیورسٹی اور آف گلاسگو کے دورے پر آئے ہوئے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر  استکے بسواس،مرکزی آبی کمیشن کے سابق چیئر مین جناب اے ڈی موہلے ،آئی ایم ڈبلیو آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب مارک اسمتھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور پانی کی یقینی فراہمی اور اس کے تحفط نیز آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں اپنے نظریات کا اظہار کیا۔مذاکرات میں پانی کے فروغ کے لئے حکمت عملی کی تشکیل پر زور دیا گیا ۔

اس کے بعد جمہوریہ تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے پہلے نائب وزیر جناب یرشوئم زوداجمشید ،تنزانیہ کے پانی کی وزیر انجینئر میری پرسکا ون فرڈ ماہونڈی نے ساتویں انڈیا واٹر ویک 2022  میں نمائش کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

Image

 

صدر جمہوریہ محترمہ درپدی مرمو کی طرف سے ’جل بھرو‘

Image

 

ساتویں انڈیا واٹر ویک کی افتتاحی تقریب

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039JFY.jpg

 

مرکزی وزیر اور دیگر شخصیتیں پانی سے متعلق ٹیکنالوجیز کی نمائش دیکھتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048VMH.jpg

 

نمائش میں جل شکتی کے مرکزی وزیر کے ساتھ دیگر شخصیتیں۔

 

تقریب کا یوٹیوب لنک:

https://www.youtube.com/watch?v=fz7pmZmIRBw&t=3s

صدرجمہوریہ کی تقریب کا لنک:

https://presidentofindia.nic.in/press-release-detail.htm?2260

 

 

***********

 

ش ح ۔   اس ۔ م ش

U. No.12122



(Release ID: 1872978) Visitor Counter : 146


Read this release in: Tamil , English , Hindi