ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ڈی ای کی خصوصی مہم 2.0 اختتام پذیر
ایک سو بتیس(132) عوامی شکایات ، 67975 فائلوں کا نمٹارہ اور چھٹنی کی گئی اور 13032 ای-فائلوں کو بند کیا گیا
Posted On:
01 NOV 2022 8:02PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کا ری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) نے 2 اکتوبر 2022سے 31 اکتوبر 2022 تک صفائی ستھرائی ، زیر التوا معاملات کو کم کرنے اور خالی جگہ کے بندوبست کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 کو انجام دیا گیا۔ اس مہم کو د و مراحل میں منعقد کیا گیا تھا۔ ابتدائی مرحلہ 14ستمبر 30ستمبر 2022 تک جاری رہا اور 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک نفاذ کا مرحلہ مکمل ہوا۔اس دوران صاف صفائی مہم کے کامیاب نفاذ کے لئے 11 امور پر توجہ مرکوز کی گئی ۔اس خصوصی مہم کےدوران فیلڈ / باہری مقامات پر واقع دفاتر کے علاوہ وزارتوں ، محکموں اور ان کے ماتحت اداروں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
اس مہم کے تحت ایم ایس ڈی ای نے مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے نوڈل افسران کی تقرری منتخب زمرات میں زیر التوا معاملات کو نشان زد کرنے ، کباڑ کو ٹھکانہ لگانے اور طے کئے گئے طریق کار کے مطابق ریکارڈ س کے بندوبست میں اہم کردار ادا کیا۔ پرجوش شرکت ، مستقل نگرانی اور زمینی سطح پر موجود ٹیم کے ساتھ سرگرم شمولیت کی بدولت ایم ایس ڈی ای نے مہم کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی ۔اس مہم نے آئی ٹی آئیز جے ایس ایس ، پی ایم کے کے ، ایم ایس ڈی ای ، این سی وی ای ٹی ، جی ڈی ٹی ، این آئی ایم آئی ، آئی آئی پی ، این ایس ڈی سی ، این آئی ای ایس بی یو ڈی ، خودمختار ادارے ، آر ڈی ایس ڈی ای ، سی ایس ٹی اے آر آئی اور این ایس ٹی آئی سمیت دیگر تمام اداروں میں صفائی کے امور کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔
اس مہم کے ذریعہ 132 عوامی شکایات کا نمٹارہ کیا گیا اور مجموعی طورپر 28629 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ 67975 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا اور چھٹنی کی گئی نیز 13032 ای –فائلوں کو بند کیا گیا۔تقریباََ 12901 صفائی مہمات کو مختلف مقامات پر انجام دیا گیا۔کُل 39123 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیااور اس سے 1739509 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی ۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے بتایا کہ ایم ایس ڈی ای پوری ایمانداری سے اس سووچھتا مہم 2.0 کو انجام دے رہی ہے۔ مہم کی پیش رفت کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سووچھ بھارت کے پی ایم مودی کے وژن کو مزید فروغ دینے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے مہم کے لئے مقرر اہداف کو پورا کیا ہے اورشاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مہم کو وقتاََفوقتاََ جاری رہنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
(02-11-2022)
U-12120
(Release ID: 1872977)
Visitor Counter : 123