کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر تجارت نے لیب میں تیار شدہ ہیرےکے شعبوں کو فروغ دینے کی غرض سے وسیع پیمانے پر کئی اقدامات کرنے کے لیے گجرات حکومت کی ستائش کی
جناب پیوش گوئل نے 5 سال کے لیے بجلی ڈیوٹی پر 100فیصد چھوٹ کی پیشکش کرتے ہوئے تیار شدہ ہیرے کے شعبے کو سپورٹ کرنے کے لیے گجرات کی کوشش کی تعریف کی
گجرات، لیب میں تیار شدہ ہیرے کی انڈسٹری میں تحقیق و ترقی کے اقدامات، ہنر مندی کو بہتر بنانے اور مارکیٹ ڈیولپمنٹ پروگراموں کی حمایت کرے گا
Posted On:
01 NOV 2022 7:08PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لیب میں تیار شدہ ہیرے کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے کئی وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے کے لیے گجرات حکومت کی تعریف کی، خاص طور پرالیکٹرک ایکٹ کی دفعات کے تحت 5 سال کے لیے بجلی کی ڈیوٹی پر 100فیصد چھوٹ کی پیشکش کرتے ہوئے لیب تیار شدہ ہیرے کی صنعت کے لیے بجلی کے ٹیرف/ڈیوٹی کو کم کرنے کی پہل ۔ وہ آج نئی دہلی میں ایل جی ڈی پر ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔
جناب گوئل نے گجرات حکومت کی طرف سےگجرات حکومت کی صنعتوں کی مدد 2022کے لیے اسکیموں کے تحت ایل جی ڈی کو ایک اہم شعبے کے طور پر تسلیم کرنے کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ گجرات حکومت نے ‘صنعتی مشینری اور آلات’ اور ‘الیکٹریکل مشینری اور آلات’ پر بھی زبردست توجہ والے شعبوں کے طور پر غور کیا ہے ، جن کے فوائد ایل جی ڈی ری ایکٹر تیار کرنے والی فرمیں حاصل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے لیب میں تیار شدہ ہیرے کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر کئی اقدامات کرنے کے لیے حکومت گجرات کی ستائش کی۔ ترغیبات کا ایک مجموعہ کی پیشکش کی گئی ہے، بشمول بجلی کی قیمت، سود کی لاگت اور ٹیکس میں رعایتیں، ایل جی ڈیز کے لیے دیسی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے تحقیق و ترقی سپورٹ، موجودہ افرادی قوت کے لیے ہنر کی اپ گریڈیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ سپورٹ وغیرہ۔
بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کی کوشش میں، ایل ٹی/ ایچ ٹی سروس لائنوں کے لیے تقسیم کاری کے لائسنسوں کو 35فیصدچارجز ادا کیے جاتے ہیں۔ صنعتی یونٹس سے بھی 5 لاکھ کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ پیش کردہ ایک اور ترغیب بنیادی تنخواہ کے 12فیصد تک یا 1800 روپے فی مہینہ تک، جو بھی کم ہو ،، 10 سال کی مدت کے لیے ای پی ایف کے آجر کی خدمات کی 100فیصدتقسیم ہے۔
ایم ایس ایم ایز ، بڑے اور زیادہ بڑے کاروباریوں کو سود پر سبسڈی اور 100فیصد تک خالص ایس جی ایس ٹی کی باز ادائیگی کی بھی پیشکش کی جا رہی ہے۔ بڑی بڑی اکائیاں 20 سال کے دوران املاک، مشینوں وغیرہ پر 100فیصد کیپٹل ان پٹ ٹیکس کی واپسی کا دعوی بھی کر سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے بھی 65فیصد لاگت کی شکل میں ، 50 لاکھ روپے تک کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی کمپنی سے حاصل کی گئی پیٹنٹ ٹیکنالوجی سمیت مارکیٹ کی ترقی کے لیے، بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجہ کی صنعتوں کو قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لیے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ 65فیصد کے حساب سے کرایہ کی امداد 1 لاکھ روپے سالانہ تک 3 سال کے لیے پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔ حکومت صنعتی انجمنوں کے ساتھ ساتھ انفرادی کاروباری اداروں اور مالی امداد کی فراہمی کے ذریعے ہنر مندی کی ترقی کے لیے تحقیق و ترقی کے اقدامات میں مدد فراہم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کے ممبران اور وزارت تجارت اور صنعت کے حکام میٹنگ میں موجود تھے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.12116
(Release ID: 1872964)
Visitor Counter : 187