کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کھادوں کے محکمے کی جانب سے صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کے تحت اقدامات کئے گئے
Posted On:
01 NOV 2022 5:26PM by PIB Delhi
کھادوں کے محکمے اور اس کے 9 پی ایس یوز میں تمام دفاتر اور عملے کے ارکان نے خصوصی مہم 2.0 کے تحت دو اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں مکمل جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی تاکہ متعلقہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کے عملی امور کو کامیابی سے انجام دیا جاسکے ۔ خصوصی مہم 2.0 کی سرگرمیوں کا مقصدکیمیاوی اور کھادوں کے وزیر اور کھادوں کے محکمے کے سکریٹری کی جانب سے وقت بروقت پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی اور اس کا جائزہ لینا ہے ۔ کھادوں کے محکمے کے سکریٹری نے اقتصادی مشیر کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 19 اکتوبر 2022 کو کابینہ سکریٹریٹ میں کوآرڈی نیشن کے سکریٹری کی جانب سے انجام دی گئی صفائی مہم کی سرگرمیوں کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی ۔
کھادوں کے محکمے کے سکریٹری نے 25 اکتوبر 2022 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کھادوں کے محکمے میں واقع دفاتر اور پی ایس یوز کے سی ایم ڈیز / ایم ڈیز کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ کی تاکہ صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کی سرگرمیوں میں ہورہی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں کہ کھادوں کے محکمے اور اس کے پی ایس یوز میں کس طرح کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، جو کھادوں کے محکمے کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔ کھادوں کے محکمے کے سکریٹری نے جائزہ میٹنگ میں کھادوں کے محکمے میں تمام دفاتر اور تمام پی ایس یوز کے سی ایم ڈیز / ایم ڈیز پر زور دیا ہے کہ وہ دفتری احاطے ، کمرے ، پرانی فزیکل اور ای –فائلز کی چھٹائی ، کباڑ کی شناخت اور غیر ضروری سازوسامان کو ٹھکانے لگانے اور اپنے متعلقہ دفاتر میں کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول بنائے رکھنے کا خیال رکھیں۔

ملک بھر میں 600 پردھان منتری کسان سمردھی کیندر ( پی ایم کے ایس کے ) کی شروعات بہترین طور طریقوں میں سے ایک ہے ، جو کھادوں کے محکمے کی جانب سے خصوصی مہم 2.0 اقدامات کے حصے کے طور پر اپنا یاگیا ہے۔600 موجودہ ضلع سطح کی خردہ دوکانوں کی تزئین کاری کی گئی ہے اور زرعی معلومات اور خدمات کے حوالے سے کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کسیان سمیلن کے موقع پر ان کیندروں کا افتتا ح کیا تھا۔یہ تمام مراکز صاف ستھرے احاطوں اور کسانوں کے لئے بہترین سہولیات کے ساتھ سوو چھتا مہم 2.0 اقدامات کی عمدہ مثال ہیں۔
.
کھادوں کے محکمے نے اپنے پی ایس یو ز کے ساتھ مل کر سووچھتا کی خصوصی مہم 2.0 کی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کی خاطر بیدار ی مہم کو بھی انجام دیا۔اس سلسلے میں کھادوں کے محکمے اور پی ایم کے ایس کے سینٹرس کی شروعات سے متعلق اس کے پی ایس یوز کے ذریعہ ٹویٹر ،فیس بک ، انسٹا گرام وغیرہ کےسوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ 100سے زیادہ ٹویٹس کئے گئے۔اس کے علاوہ عوامی بیداری اور تشہیر کے لئے خصوصی مہم 2.0 کے تحت متعدد دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
خصوصی مہم 2.0 کی پیش رفت کی معلومات کے لئے ٹی اے آر پی جی کی جانب سے ایک ڈیڈیکیٹیڈ پورٹل www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر بھی نگرانی کی جاتی ہے اور کھادوں کے محکمے کی جانب سے مستقل بنیاد پر ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر تازہ ترین معلومات کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔کھادوں کے محکمے اور اس کے پی ایس یوز کی جانب سےریکارڈ ری ٹینشن شیڈیول کے مطابق جائزہ کی سمت میں پیش رفت کرنے اور پرانی فائلوں اور ای –فائلوں کی چھٹنی کرنے ، پارلیمنٹری یقین دہانی ، عوامی شکایات کے نمٹارے ، ایم پیز کے حوالہ جات ، ریکارڈس کو ڈجیٹائز کرنے ، پیپر ورک کو کم کرنے ، ای –فضلہ ، کباڑ کےسازوسامان وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کی تمام کوششیں کی گئی ہیں تاکہ کارکردگی کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے اور غیر ضروری سامان کو ہٹا کر جگہ بنائی جاسکے ۔
خصوصی مہم 2.0 کے تحت 31 اکتوبر 2022 کو مجموعی طورپر 21641 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور کھادوں کے محکمے اور اس کے پی ایس یوز میں تقریباََ 19610فائلوں کی چھٹنی کی گئی ۔ معلقہ پی ایس یوز کی جانب سے کباڑ –دھات والے کباڑ کے سازوسامان کو ٹھکانے لگانے کی وجہ سے کُل 1.16 کروڑروپے کی آمدنی ہوئی ہے ، جو کھادوں کے محکمے کے انتظامی کنٹرول میں ہے ۔اس حوالے سے 22011 مربع فٹ کو جگہ کو خالی کرایا گیا۔اس مدت کے دوران کھادوں کے محکمے نے زیر التوا تمام ایم پی حوالہ جات اور عوامی شکایات کو ٹھکانے لگایا گیا۔
اس کے علاوہ خصوصی مہم کی سرگرمیوں کے تحت کھاد کے محکمے کےسکریٹری نے اپنے محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر ڈیسک اور گلیاروں کی صفائی ستھرائی کے کام میں حصہ لیا اور ڈی اے آر پی جی کی ہدایات کے مطابق عملی امور کو ترتیب دیا۔
کھادوں کے محکمے کے تحت چند پی ایس یوز نے سووچھتا مہم -2 کے اقدامات کی مشق میں حصہ لیا اور اس طرح این ایف ایل کی جانب سے نشان زد ای –فضلہ کو ٹھکانے لگایا گیا۔اس مہم کے تحت 134 ڈیسک ٹاپ ، مونیٹر ، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانک اشیا وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو انجام دیا گیا۔ بی وی ایف سی ایل میں ، جو آسام کی شمال مشرق ریاست میں واقع ہے، خصوصی مہم 2.0 کے تحت دعائیہ اجلاس کے بعد گاندھی میدان میں گاندھی کے مجسمے سے واکتھان ، پشپانجلی کے ساتھ صفائی مہم کی شروعات ہوئی ۔ بی وی ایف سی ایل کی جانب سے 20 اکتوبر 2022 کو خصوصی مہم 2.0 پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر قدغن لگانے کے تعلق سے آسام ، مغربی بنگال ، بہار ،اوڈیشہ ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے مختلف مقامات سے 100سے زائد بی وی ایف سی ایل کے ڈیلروں نے ویبنار میں شرکت کی ۔
خصوصی مہم 2.0 کے اقدامات کے حصے کے طورپر صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مدراس فرٹیلائزر لمٹیڈ نے اپنے احاطوں میں 24 ٹن کباڑ کے سامان کو ٹھکانے لگایا ، آر سی ایف نے 14.45 میٹرک ٹن ، ایف اے سی ٹی نے تقریباََ 331 ٹن دھات کے کباڑ کو ٹھکانے لگانے کا عمل انجام دیا۔ایف اے جی ایم آئی ایل نے ایچ ڈی پی ای ایکس کو ٹھکانے لگایا جس سے 34.43 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-12113
(Release ID: 1872945)